Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹائیگر شراف کی اگلی فلم ‘گناپټه’ کا موشن پوسٹر ریلیز

فلم گناپټه

فلمی ڈسک،5نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف بہت جلد نئی فلم گناپټه میں نظر آنے والے ہیں۔ ان دنوں وہ ایک کے بعد ایک پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی آنے والی فلم گناپټه کا موشن پوسٹ ریلیز کیا ہے۔

وکاس بہل کی ہدایت میں بن رہی ٹائیگر کی یہ فلم دو پارٹ میں بنائی جائے گی۔ فلم کے پہلے پارٹ کا پوسٹر آج جاری کیا گیا ہے۔ یہ ایک اسپورٹس ڈرامہ ہے۔

اس پوسٹر کے ریلیز کے ساتھ ٹائیگر شراف نے یہ بھی معلومات دی ہے کہ وہ اس فلم کا اہم حصہ ہے۔ وار، فلم میں ٹائیگر کے ایکشن سین دیکھنے کے بعد فینس بھی ایک بار پھر بڑے پردے پر اداکار کے زبردست لک کو دیکھنے کے لیے بیتاب ہے۔

ٹائیگر شراف اس پوسٹر میں کئی ساری عمارتوں کے درمیان کھڑے ہوئے ہیں۔ موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، یہ میرے لیے خاص ہے اور خاص طور پر آپ لوگوں کے لیے، آپ کے درمیان گناپټه کو پیش کررہا ہوں۔ زیادہ ایکشن، تھریلر، اور انٹرٹینمنٹ کے لیے تیار ہوجائیں۔

اس فلم کے علاوہ ٹائیگر ساجد ناڈیا والا کی آنے والی فلم ہیروپنتی 2 میں بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم انکے ساتھ تارا ستاریا نظر آئیں گی۔

گناپټه کی شوٹنگ 2021 میں شروع ہوگی اور سال 2022 تک ہوگی ریلیز۔ فلم گنپت کو واشو بھگنانی، وکاس بہل،دپیشکھا دیشمکھ، اور جیکی بھگنانی پروڈیوس کررہے ہیں۔

ٹائیگر شراف نے آخری بار ڈائریکٹر احمد خان کی فلم باغی 3 میں نظر آئے تھے۔

Tags:

You Might also Like