Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹائیگر شراف فلم ‘ہیروپنتی 2’ میں زبردست ایکشن کرتے نظر آئیں گے

ہیروپنتی 2

فلمی ڈسک، 5 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) باغی 2 اور باغی 3 جیسی فلموں کے بعد اب ٹائیگر شراف ہیروپنتی 2 لیکر آرہے ہیں- دعوی کیا جارہا ہے کہ اس فلم میں ایسے ایکشن سین دیکھنے کو ملیں گے، جو پہلے اسکرین پر کبھی دیکھنے کو نہیں ملا ہوگا- اس فلم میں ٹائیگر شراف کے ساتھ تارا سوتاریہ بھی اہم رول میں ہے-

 

ٹائیگر شراف نے انسٹاگرام پر ہیروپنتی 2 کے سیٹ سے اپنی نئی فوٹو شیئر کی ہے- انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے، ہیروپنتی کا لیول اس بار ڈبل ہونے والا ہے- سب سے چیلنیجس سینس میں سے ایک کے لیے شوٹنگ کی-

 

اسکی جھلک شیئر کرنے کے لیے اب اور انتظار نہیں کرسکتا- ٹائیگر شراف نے بتایا کہ فلم عید کے موقع پر یعنی 29 اپریل 2022کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی- یہ فلم ان کی پہلی فلم ہیروپنتی کا سیکوئل ہے۔ فلم کو احمد خان ہدایت کررہے ہیں-

 

اس رومانٹک ایکشن فلم کی ہدایت احمد خان نے کی ہے- اس میں ٹائیگر شراف اور تارا کے علاوہ نواز الدین صدیقی بھی اہم رول میں نظر آئیں گے-

ہیروپنتی 2 میں ٹائیگر شراف کے کچھ ایسے ایکشن سیکونس کرتے نظر آئیں گے، جو ناظرین کو حیران کر دیں گے۔ احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پہلے کبھی نہ دیکھے گئے ایکشن سیکوئنس ہوں گے۔

فلم میں ٹائیگر کئی گاڑیوں کے ساتھ اسٹنٹ کرتے نظر آئیں گے۔

 

احمد خان اس سے پہلے ٹائیگر کو باغی2 اور باغی 3 میں ڈائریکٹ کرچکے ہیں- وہیں فلم کو پروڈیس ساجد نانڈیا والا کررہے ہیں- فلم کو رجت اروڑہ نے لکھا ہے،

یہ فلم پہلے مئی مہینے میں ریلیز ہونے والی تھی، لیکن 6 مئی کو امیتابھ بچن اور اجے دیوگن مئی ڈے ریلیز ہورہی ہے-

ایسے میں تصادم سے بچنے کے لیے میکرس نے اسے پہلے ہی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا-

سال 2014 میں ریلیز ہوئی ہیروپنتی کے پہلے پارٹ میں ٹائیگر شراف کے ساتھ کریتی سنون نظر آئی تھی، اس فلم سے دونوں اسٹارس نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا-

بتادیں کہ ٹائیگر شراف اپنی آنے والی فلم باغی 4 اور گنپت کو لیکر بحث میں ہیں۔ وہ ان دنوں ان فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دونوں فلموں میں وہ زبردست ایکشن سین کرتے نظر آئیں گے، فکن گنپت میں ٹائیگر کے ساتھ کریتی سنون اسکرین شیئر کریں گے-

Tags:

You Might also Like