Type to search

ٹی وی اور فلم

ہیروپنتی 2 کا نیا پوسٹر جاری، تارا سوتاریہ کے ساتھ شاندار کیمسٹری

ہیروپنتی 2

فلمی ڈسک، 13 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹائیگر شراف نے اپنے آنے والی فلم ہیروپنتی 2 کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کردیا ہے- فلمساز اس فلم کو اس سال عید کے موقع پر یعنی کہ 29 اپریل کو ریلیز کرنے جارہے ہیں-

اس رومانٹک ایکشن فلم کی ہدایت احمد خان نے کی ہے- اس میں ٹائیگر شراف اور تارا کے علاوہ نواز الدین صدیقی بھی اہم رول میں نظر آئیں گے-

سال 2014 میں ریلیز ہوئی ہیروپنتی کے پہلے پارٹ میں ٹائیگر شراف کے ساتھ کریتی سنون نظر آئی تھی، اس فلم سے دونوں اسٹارس نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا-

 

 

فلم میں ٹائیگر شراف کے ساتھ اداکارہ تارا سوتاریہ نظر آئیں گی- یہ فلم ٹائیگر پر فلمائی گئی فلم ہیروپنتی کا سیکوئیل ہے-

باغی 2 اور باغی 3 جیسی فلموں کے بعد اب ٹائیگر شراف نے اکشے کمار کے ساتھ بگ بجٹ فلم چھوٹے میاں بڑے میاں کا اعلان کیا تھا-

ایکشن سے بھرپور فلم کا نیا پوسٹر فینس کو خوب پسند آرہا ہے- پوسٹر میں ٹائیگر ایک کار کے سامنے والے حصے پر بیٹھے ہیں اور وہاں اداکارہ تارا سوتاریہ انکے ساتھ ہے-

ایکشن کے ساتھ ہی پوسٹر میں تارا اور ٹائیگر کی زبردست کیمسٹری نظر آرہی ہے- پوسٹر کو دیکھ کر سمجھا جاسکتا ہے کہ یہ فلم زبردست ایکشن ڈرامہ فلم ہے-

بتادیں کہ فلم کا فرسٹ لک فروری 2020 میں جاری کیا گیا تھا- اپنے آفیشل انسٹاگرام سے فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ٹائیگر نے اسکی ریلیز تاریخ بھی بتائی-

فلم سے جڑی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اسکا میوزک اے آر رحمان نے دیا ہے- وہیں باغی 3 کے ڈائریکٹر احمد خان نے ہی ٹائیگر کی اس فلم کی ہدایت دی ہے-

عید پر ہر سال بڑے بجٹ کی فلمیں ریلیز ہوتی ہے، جو بڑی ہٹ بھی ثابت ہوتی ہے-

بتادیں کہ ٹائیگر شراف جلد ہی ایکشن تھریلر فلم گنپتھ پارٹ 1، بڑے میاں چھوٹے میاں میں نظر آئیں گے-

Tags:

You Might also Like