Type to search

ٹیکنالوجی

میزو واچ لانچ ، 36 گھنٹے کی بیٹری لائف کے ساتھ لانچ

میزو واچ

میزو واچ بہترین لک اور فیچرس والی اسمارٹ واچ
پاور فل پروسیسر اور شاندار آپریٹنگ سسٹم
واچ میں 420ایم اے ایچ کی بیٹری
میزو واچ میں 36 گھنٹے کی بیٹری لائف


ٹیکنالوجی ڈسک، 3 جون(ذرائع) مقبول اسمارٹ فون کمپنی میزو نے ایک نئی اسمارٹ واچ میزو واچ لانچ کی ہے۔ جو کہ ای۔سم سپورٹ کے ساتھ ہے۔

میزو نے گذشتہ دنوں اسمارٹ فون بھی لانچ کیا ہے۔ واچ کو 36 گھنٹے کی بیٹری لائف ، شاندار اور پرکشش ڈائل کے ساتھ ہی کوالکوم اسنیپ ڈریگن 4100 ویئر پروسیسر کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔

ای۔سم والی اس اسمارٹ واچ سے آپ کال اور میسج دیگر سہولیات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایسے میں میزو کی یہ اسمارٹ واچ یوزرس کے لیے کافی مقبول ہوسکتی ہے۔

جس سے یہ فیچرس اور لک کے معاملے میں کافی پریمیم لگتی ہے۔

میزو واچ کی قیمت

چین میں اسکی قیمت فی الحال 1499 یوآن یعنی قریب 17117 روپے ہے۔ میزو واچ کو بلیک اور آزور کلر آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔

واچ کو فی الحال چین میں لانچ کیا ہے اور جلد ہی اسے ہندوستان سمیت دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی لانچ کیا جاسکتا ہے۔

یکم جون سے اسکی فروخت شروع ہوگی۔ ہندوستان جیسے ملکوں کے لیے میزو واچ پریمیم اسمارٹ واچ سیگمنٹ کی ہوگی اور اسکی ایپل، سیمسنگ اور ہواوے جیسی کمپنی کی ڈیوائس سے مقابلہ ہوگا۔

فیچرس

فیچرکے معاملے میں واچ دیگر کمپنیوں کی اسمارٹ واچ کے مقابلے کافی آگے ہے۔

کیونکہ آپ اسے اسمارٹ فون کی طرح بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

واچ انڈور / آوٹ ڈور ، واکنگ، الپٹیکل ٹرینر (بیضوی ٹرینر) ، انڈور/آوٹ ڈور سائیکلنگ ، ٹیبل ٹینس ، بیڈ منٹن ،

بولنگ ، روونگ مشین ، کلمبنگ ، اسکیپنگ روپ، اور فری ٹریننگ جیسی اسپورٹ سرگرمیاں کو ٹریک کرسکتے ہیں۔

اسکے ساتھ ہی یہ بلڈ آکسیجن مانیٹرینگ ، ہارٹ ریٹ کو بھی مانیٹر کرسکتے ہیں۔

ٹریکنگ ، پریشر مانیٹرنگ ، سلیپ ٹریکینگ ، بریتھنگ ٹریننگ اور سیڈینٹری ریمینڈر جیسے فیچرس بھی اس میں موجود ہے۔

اسمارٹ واچ کے اسپیسیفکیشینس

اسمارٹ واچ میں 1.78 انچ کا ایمولیڈ ڈسپلے
کارننگ گوریلا گلاس 2.5ڈی
اسکرین ریزولوشن 448-368 پکسل
ضروری فنکشن کے لیے واچ میں فیزیکل بٹن دیا گیا
فلائی می او ایس سے لیس
کئی فیس واچ
واچ میں 420ایم اے ایچ کی بیٹری
کمپنی کے دعوی کے مطابق 36 گھنٹے تک استعمال کے سکتے ہیں۔
صرف 15 منٹ چارج پر دن بھر پہنا جاسکتا ہے۔
واچ سے اسٹرپ الگ کرکے سی۔ٹائپ چارجر میں لگا سکتے ہیں۔
واچ کی موٹائی 12.97 ایم ایم  ہے۔
فلورو ربڑ اسٹرپ (پٹی) کے ساتھ اسکا وزن 69 گرام ہے۔

Tags:

You Might also Like