Type to search

بزنس

کورونا مہاماری میں ریلائنس نے اپنے ملازمین کیلئے بڑھایا مدد کاہاتھ

کورونا مہاماری ریلائنس

 کمپنی اپنے ایسے تمام متوفی ملازمین جو پے ۔ رول پر نہیں تھے، کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی مالی مدد دے گی


نئی دلی۔ 3/ جون (پریس نوٹ) ۔ کورونا مہاماری کے چلتے جب ملک کی معیشت کا پہیہ تھم سا گیا ہے اور بیشتر عوام کو مالی دشواریوں کا سامنا ہے، ایسے میں ریلائنس انڈسٹریز نے اپنے نصب العین’ ریلائنس میں ملازمین اور ان کے خاندان سب سے پہلے‘ کو آگے بڑھاتے ہوئے اور ’ ایک ریلائنس پریوار‘ کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے اپنے ملازمین کیلئے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز نے کورونا وبا کی زد میں آنے والے اپنے تمام ایسے متوفی ملازمین کے لئے جو پے ۔ رول پر نہیں تھے ، ان کے لواحقین کو 10لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز نے آج اعلان کیا کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے ملازمین کے سبھی بچوں کی گریجویشن تک کی پڑھائی سے متعلق 100 فیصدی خرچا کمپنی اٹھائے گی۔ کمپنی متوفی ملازمین کے خاندان کو 5 سالوں کی تنخواہ دی دے گی۔

اس کے علاوہ ریلائنس انڈسٹریز نے ملازمین کے شریک حیات، والدین اور بچوں کو زندگی بھر میڈیکل کوریج دینے اور سبھی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کیلئے ویکسین کا بھی بھروسہ دلایا ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے اپنے تمام ملازمین کو لکھے ایک مکتوب میں انہیں بھروسہ دلایا کہ ایک رلائنس پریوار کے طور پر مصیبت کی اس گھڑی میں کمپنی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا حالانکہ وقت مشکل ہے، ہمیشہ یہ ضرور یاد رکھیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں ،ریلائنس پریوار ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑاہے۔ ایک ٹیم کے طور پر اپنے اتحاد کامظاہرہ کرنے کیلئے ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ہم اس وقت تک اس وباء کے خلاف لڑتے رہیں گے جب تک ہم اس کے خلاف لڑائی جیت نہیں جاتے۔

ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا ایم امبانی نے اپنے تمام ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد کے جذبہ ساتھ ہم ہار نہیں مانیں گے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ آنے والے دن ہمارے لئے بہتر ہونگے۔

جب تک بہتر دن نہیں آتے ہمیں مصیبت زدہ پریواروں کیلئے دعا کرنی چاہئے۔ آیئے ایک دوسرے کی مدد کے سلسلے کو جاری رکھیں اور بہتر مستقبل کیلئے پرامید رہیں۔

غور طلب ہے کہ کورونا کے اس دور میں ریلائنس انڈسٹریز اپنے ملازمین کے علاوہ ملک کے عام شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی سرگرم ہے۔ اس وقت ملک میں کل آکسیجن پیداوار کا 11 فیصد صرف ریلائنس بنا رہا ہے۔

ریلائنس ہر روز کل 1000 میٹرک ٹن آکسیجن بنا رہاہے جو 1لاکھ کورونا مریضوں کو ہر دن سانسیں دینے کیلئے معقول ہے۔ یہ آکسیجن پوری طرح سے مفت دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر اور گجرات میں ریلائنس فاونڈیشن 1875 کووڈ بستروں کا انتظام بھی چلا رہاہے۔ یہ انتظام بھی عوام کیلئے بالکل مفت ہے۔

Tags:

You Might also Like