Type to search

ٹی وی اور فلم

پرینیتی چوپڑا کی فلم دی گرل آن ٹرین کا ٹیزر ریلیز

دی گرل آن ٹرین ٹیزر

فلمی ڈسک، 13 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی آنے والی فلم ’دی گرل آن دی ٹرین‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ دی گرل آن دی ٹرین مسٹری – تھریلر فلم ہے- یہ سال 2015 میں آئی ہالی ووڈ فلم کا ہندی ریمیک ہے- پرینیتی چوپڑا کی فلم کا یہ ٹیزر فینس کو کافی پسند آرہا ہے-

پرینیتی چوپڑا کی اس فلم کو ربھو داس گپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے- فلم میں میوزک پریتم کا ہے اور اسٹوری پولا ہاکنس کی ہے-

فلم میں پرینیتی چوپڑا ایک ایسے لڑکی کا کردار ادا کررہی ہے جو روزنامہ ٹرین میں سفر کرتی ہے اور پھر ایک دن عجیب و غریب صورتحال میں پھنس جاتی ہے۔

پرینیتی چوپڑا کی یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی- ٹیزر میں پرینیتی کا انداز بے حد ہی ڈراونا لگ رہا ہے- اداکارہ کی زبردست ایکٹینگ کی اور ہر کوئی تعریف کررہا ہے-

دی گرل آن ٹرین کے اس ویڈیو کو پرینیتی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا تھا- فلم میں پرنیتی چوپڑا نے میرا کا کردار نبھایا ہے-

یاد دلا دیں کہ سال 2019 اگسٹ میں پرینیتی نے اپنے فینس کے ساتھ فلم کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا-جس میں وہ پہلے لک میں پرینیتی کافی خطرناک انداز میں نظر آئی-

فلم مئی 2020 کو ریلیز ہونی تھی لیکن کوویڈ 19 کی وجہ سے اسکی ریلیز تاریخ آگے بڑھا دی گئی تھی-

اداکارہ کی یہ فلم 26 فروری کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی- اس فلم کو لیکر فینس میں کافی جوش ہے-

اداکارہ جلد ہی سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل میں نظر آنے والی ہے- اس فلم میں پرینیتی کے ساتھ رنبیر کپور بھی اہم رول میں نظر آئیں گے- اور وہ بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی بائیوپک میں بھی نظر آنے والی ہے-

اداکارہ پرینیتی چوپڑا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- اور سوشل میڈیا پر اکثر فوٹو اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہے- ۔ انگریزی فلم میں پرینیتی چوپڑہ والا کردار ایمیلی بلنٹ نے ادا کیا تھا۔

فلم دی گرل آن ٹرین میں پرینیتی لیڈ رول میں نظر آئیں گی- اس فلم میں اداکارہ کیرتی کلہاری ، ایشیتا دتہ، اویناش تیواری اور ادیتی راؤ حیدری بھی نظرآئیں گی جو برطانیہ پولیس اہلکار کا رول نبھا رہی ہیں- یہ فلم اسی نام سے بنی فلم کا ہندی ریمیک ہے-

Tags:

You Might also Like