Type to search

ٹی وی اور فلم

پرینیتی چوپڑا اور ہارڈی سندھو کی فلم کوڈ نیم ترنگا کا ٹیزر ریلیز

فلم کوڈ نیم ترنگا

فلمی ڈسک، 25 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا جلد ہی اپنی نئی فلم کے ساتھ بڑے پر پردے پر زبردست واپسی کررہی ہے- مشہور پنجابی سنگر ہارڈی سندھو اور پرینیتی چوپڑا کی فلم کوڈ نیم ترنگا جلد ہی ریلیز کے لیے تیار ہے-

 

فلم کے اس 45 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں ہارڈی اور پرینیتی بالکل مختلف انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ پرینیتی چوپڑا فلم میں را ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں، جس میں وہ کئی ممالک کے مشنز پر جاتی نظر آئیں گی۔

 

 

فلم میں پرینیتی چوپڑا زبردست ایکشن کرتی نظر آرہی ہے- ہدایت کار ریبھوداس گپتا کی یہ فلم 14 اکتوبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے- فلم میں پرینیتی بالکل الگ انداز میں نظر آئیں گی، جیسا کہ ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے- فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی خوشی ظاہر کی ہے-

 

سال 2011 میں آئی رومانٹک کامیڈی فلم لیڈیز ویز رکی بہل سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا، اپنے ملک کے لیے اس مشن کا حصہ بن کر اعزاز محسوس کررہی ہوں-

میرے دو پسندیدہ لوگوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پرجوش ہاردی سندھو اور ریبھوداس گپتا- ایکشن جاری ہے ان کوڈ نیم ترنگا، فلم کے ٹریلر میں اداکارہ پرینیتی زبردست ایکشن کرتی نظر آرہی ہے- کہیں بندوق چلاتی تو کہیں فائٹ کرتی بالکل رف اینڈ ٹف نظر آرہی ہے-

 

بتادیں کہ فلم کوڈ نیم ترنگا ایک جاسوس کی کہانی بتاتی ہے، ایک جاسوس جو اپنے ملک کے لیے مشن پر ہے- میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا ایک را- ایجنٹ کا کردار نبھا رہی ہے-

 

سنگر ہاردی سندھو بھی فلم میں ایکشن سینس کرتے دیکھ رہے ہیں، فلم حب الوطنی کے جذبے پر بنی ہے، اس میں ششیر شرما، شرد کیلکر، دبیندو بھٹاچاریہ اور رجیت کپور، سبیاساچی چکرورتی اور دیشا ماریوالا جیسے فنکار بھی نظر آئیں گے-

 

اداکرہ پرینیتی چوپڑا فلم کوڈ نیم ترنگا کے علاوہ، پرینیتی جلد ہی سورج برجاتیہ کی آنے والی فیملی فلم اونچائی میں نظر آئیں گی، جس میں امیتابھ بچن، انوپم کھیر اور بومن ایرانی جیسے سینئر اداکار نظر آئیں گے۔

بتادیں کہ اداکارہ پچھلی مرتبہ سال 2021 میں سائنا نہوال پر بنی بائیوپک میں نظر آئی تھی-

Tags:

You Might also Like