Type to search

ٹی وی اور فلم

آدھیان سمن برتھ ڈے اسپیشل : بالی ووڈ میں قدم جمانے میں کامیاب

آدھیان سمن

فلمی ڈسک، 13 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور ایکٹر شیکھر سمن کے بیٹے آدھیان سمن آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔

آدھیان سمن کی پیدائش 13 جنوری 1988 کو ممبئی میں ہوئی۔ سمن، مشہور ایکٹر شیکھر سمن اور الکا سمن کےٓ بیٹے ہیں۔ انکے ادھیان سمن کے بھائی ایوش سمن 1994 میں انتقال کر گئے۔

آدھیان نے ممبئی کے اتپل شنگھوی اسکول اور لندن کے مل فیلڈ پبلک اسکول سے پڑھائی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TINKA SINGH (@adhyayansuman)

وہ ایک اداکار اور گلوکار ہیں۔ سال 2008 میں فلم حال دل سے ڈیبیو کیا تھا۔ انکی دوسری فلم راز۔دی مسٹری کنٹینیو تھی۔

سال 2008 میں آئی رومانٹک فلم حال دل، میں آدھیان سمن نے روہت کا کردار نبھایا۔ یہ انکی ڈیبیو ہندی فلم تھی۔ اس فلم کو انیل دیوگن نے ڈائریکٹ کیا۔ فلم میں آدھیان سمن اور امیتا پاٹھک لیڈ رول میں تھے۔

انکی فلم ‘حال دل’ پردے پر نہیں چلی اور بری طرح فلاپ ہوئی- اسکے بعد کنگنا کی فلم راز میں نظر آئے-

سال 2009 میں آئی عمران خان اور کنگنا رناوت کی ہارر فلم راز: دی مسٹری میں آدھیان سمن نے یش کا کردار نبھایا۔ اس فلم کو موہت سوری نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں عمران ہاشمی، کنگنا رناوت اور آدھیان سمن لیڈ رول میں تھے۔

اس فلم میں اداکارہ کنگنا رناوت انکے ساتھ نظر آئی تھی- اس فلم سے کنگنا اور آدھیان کے درمیان لو اسٹوری شروع ہوئی تھی- ایک سال ڈیٹ کرنے کے بعد سال 2010 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا- بریک اپ کے بعد آدھیان اپنی لائف میں آگے بڑھ گئے-

آدھیان مائرا مشرا کو ڈیٹ کررہے ہیں- مائرا مقبول ریالٹی شو اسپلٹ ولا میں نظر آچکی ہے- اس میں انکا نام ایک دیگر کنٹیسٹنٹ کے ساتھ جڑا تھا- مائرا اور آدھیان کا ایک البم گانا سونیو 2.0 ریلیز ہوا تھا یہ ایک جذباتی گانا تھا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TINKA SINGH (@adhyayansuman)

 

بتادیں کہ مائرا مشرا کی پیدائش اترپردیش میں 18 اپریل 1990 کو ہوئی۔ مائرا کی پیدائش اترپردیش میں ایک مڈل کلاس فیملی میں ہوئی۔

مائرا مشرا ایک انڈین ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ وہ اپنے ٹی وی شو ’اسپلٹس ولا 11‘ کے لئے مشہور ہے۔ انہوں نے بہت اسٹیج شو کیے۔

سال 2009 میں آئی میوزیکل رومانس فلم جشن ۔ دی میوزک ویتھن میں آدھیان نے آکاش کا کردار نبھایا۔ فلم کو شگفتہ رفیق نے لکھا اور رکشا مسٹری اینڈ حسنین حیدرآباد والا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں ادھیان سمن، انجنا سکھانی، شاہانہ گوسوامی اور ہمایوں سعید اہم کردار میں تھے۔

سال 2013 میں آئی مسٹری تھریلر فلم دہرادون ڈائری میں آدھیان نے آکاش شرما کے رول میں نظر آئے۔ یہ فلم راگنی نندوانی کی ڈیبیو فلم تھی۔

سال 2013 میں آئی ایکشن کامیڈی فلم ہمت والا میں آدھیان سمن نے شکتی کا کردار نبھایا۔ اس فلم کو ساجد خان نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں اجے دیوگن اور تمنا بھاٹیہ لیڈ رول میں تھے۔

سال 2014 میں آئی میڈیکل تھریلر فلم ہارٹ لیس میں آدھیان نے آدتیہ سنگھ کا کردار نبھایا۔ اس فلم کو انکے والد شیکھر سمن نے ڈائرکٹ کیا تھا۔ فلم میں اریانا آئم، دیپتی ناول، اوم پوری اور مدن جین نے کام کیا۔

سال 2015 میں آئی رومانٹک فلم لکھنؤی عشق میں آدھیان نے پریم کا کردار نبھایا۔ اس فلم کو آنند راوت نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں ادھیان سمن اور کرشمہ کوٹک لیڈ رول میں تھے۔ فلم نوجوان میڈیکل طالب علم اور لکھنؤ کی ایک لڑکی کی کہانی ہے۔

سال 2016 میں آئی رومانٹک فلم عشق لیک میں آدھیان، آدتیہ وردھان کے کردار میں نظر آئے۔ فلم کو انیل بالانی نے ڈائریکٹ کیا اور اجے جیسوال اور ستیش ترپاٹھی نے پروڈیوس کیا تھا۔ فلم میں ادھیان اور سارا لورین نے لیڈ رول نبھایا۔

سال 2020 میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایم ایکس پلیئر پر نشر ہونے والی پرکاش جھا کی ویب سیریز آشرم میں آدھیان نے ٹنکا سنگھ کا کردار نبھایا۔ ویب سیریز میں لیڈ رول میں بابی دیول، آدیتی پوہنکر، انوپریا گوینکا، تریدھا چودھری جیسے فنکار نے کام کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *