Type to search

ٹی وی اور فلم

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا

فلمی ڈسک، 14 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم اداکارہ اور پرینکا چوپڑا کی بہن پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تصویریں آخرکار عوام کے درمیان آگئی ہیں۔ پرینیتی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منگنی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @parineetichopra

منگنی کی ان تصویروں پر شائقین کی جانب سے بے پناہ محبت ہو رہی ہے۔ پرینیتی کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں راگھو چڈا اور ان کے درمیان کیمسٹری بن رہی ہے۔ اس کو شیئر کرتے ہوئے پرینیتی نے کیپشن دیا ہے، “وہ سب کچھ جسے لیے میں نے دعا کی تھی، میں نے ہاں کردی”۔ پرینیتی کے اس پوسٹ پر مداحوں سے لے کر مشہور شخصیات تک کمنٹ کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

سال 2011 میں لیڈیز ویز ریکی بہل سے فلمی سفر شروع کرنے والی ،اداکارہ پرینیتی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک کے بعد ایک کل 4 تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جوڑے نے میچنگ آوٹ فٹ پہنے ہیں۔ آخری تصویر میں دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں اور دونوں کے ہاتھوں میں منگنی کی انگوٹھی نظر آرہی ہے۔ پرینیتی کی اس پوسٹ کو ایک ہی وقت میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔

 

 

 

 

مداح پوسٹ پر کمنٹس کے ذریعے پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کو مبارکباد کے پیغامات دے رہے ہیں۔ اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کامیڈین کپل شرما نے لکھا، ‘آپ دونوں پرینیتی اور راگھو کے لیے بہت سی نیک خواہشات۔ بہت ساری محبتیں اور خوشیاں ہمیشہ۔ اس کے ساتھ ہی پرینیتی کی پوسٹ پر انوشکا شرما، نیہا ککڑ، نمرت کور، نیہا دھوپیا جیسی مشہور شخصیات کے کمنٹس بھی آئے ہیں۔

 

بتادیں کہ بہن پرینیتی چوپڑا کی منگنی میں پرینکا چوپڑا امریکہ سے آئی لیکن انکے شوہر نک جونس شامل نہیں ہوئے۔

 

 

کون ہے راگھو چڈھا

راگھو چڈھا عام آدمی پارٹی سے راجیہ سبھا رکن ہے، راگھو چڈھا نے لندن اسکول آف اکنامکس سے پڑھائی کی، انہوں نے یہاں سے ای ایم بی اے سرٹیفیکیشن کا کورس کیا ہے۔

راگھو نے دہلی کے کپورتھلا ہاؤس میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا سے منگنی کرلی۔ انکی منگنی میں عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کیجروال اپنے پورے خاندان کے ساتھ شامل ہوئے۔

Tags:

You Might also Like