Type to search

ٹی وی اور فلم

ریالٹی شو ہنرباز: دیش کی شان سے ٹی وی پر ڈیبیو کریں گی پرینیتی چوپڑا

پرینیتی چوپڑا بلیک ڈریس

فلمی ڈسک، 22 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا ریالٹی شو ’ہنرباز: دیش کی شان’ کے ساتھ ٹی وی پر ڈیبیو کررہی ہیں۔

بتادیں کہ ‘ہنرباز: دیش کی شان’ 22 جنوری سے ہفتہ-اتوار تک رات 9 بجے کلرز چینل پر نشر کیا جائے گا۔شو کے متھن اور پرینیتی کے علاوہ کرن جوہر شو کو جج کرہے ہیں- وہیں بھارتی سنگھ اور انکے شوہر ہرش اسے ہوسٹ کررہے ہیں-

 

پرینیتی چوپڑا ‘ہنرباز – دیش کی شان’ میں متھن چکرورتی اور کرن جوہر کے ساتھ جج کے طور پر نظر آئیں گی۔

تینوں جج ایک ساتھ مل کر کنٹسٹنٹ کو شو میں رکھنا ہے یا نہیں، کس کی پرفارمنس اچھی تھی یا نہیں۔ مل کر فیصلے لیتے ہیں- حال ہی میں شو سے ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا روتی ہوئی نظر آئی تھی، ویڈیو میں اداکارہ ایک کنٹسٹنٹ کی کہانی سن کر کافی جذباتی ہوگئی تھی-

 

 

پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ میں پچھلے کئی سالوں سے ٹی وی پر ڈیبیو کرنا چاہتی تھی- میں ہمیشہ سے ہی ایک ملٹی ٹیلنٹ شو سے اپنا ٹی وی ڈیبیو کرنے کی خواہش رکھتی تھی اور آخر کار اب جاکر میرا خواب پورا ہوا-

میں اس بات کو اچھی طرح سے جانتی تھی کہ ٹی وی شو سائن کرنے کے بعد میرا شیڈول اوپر نیچے ہوگا اور مجھے بہت محنت کرنی ہوگی- ٹی وی کرنا کوئی آسان نہیں ہے- یہ سب چیزوں کے لیے میں تیار تھی-

پرینیتی چوپڑا نے کہا ’’میری فلم ’اونچائی‘کی شوٹنگ جاری ہے۔

اس کے ساتھ ہی فلم ’انیمل‘ کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہو جائے گی اور اسی دوران یہ ٹی وی شو۔

یہ تینوں ہی پروجیکٹ میرے لیے بڑے ہیں اور محنت کرنے میں کہیں سے بھی میری کمی نہیں ہونے والی ہے‘‘۔

Tags:

You Might also Like