Type to search

ٹی وی اور فلم

سیما بسواس برتھ ڈے اسپیشل: اپنی زبردست اداکاری سے فلم انڈسٹری میں مشہور

سیما بسواس

فلمی ڈسک، 14 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چمبل کی ڈاکو پھولن دیوی جسکے بارے میں لوگ صرف کہانیاں جانتے تھے اس کہانی کو بڑے پردے کے ذریعہ لوگوں کے سامنے لانے والی اداکارہ سیما بسواس آج اپنی 55ویں سالگرہ منارہی ہے۔

سیما بسواس کی پیدائش 14 جنوری 1965 کو گوہاٹی میں ہوئی تھی لیکن انکے والدین آسام کے نالباری میں منتقل ہوگئے تھے- وہ آسام کی فلم اور تھیٹر اداکارہ ہے- انہیں شیکھر کپور کی فلم بینڈت کوئین میں نبھائے رول پھولن دیوی کے لیے جانا جاتا ہے-

انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے آسام کے نالباری کالج سے پولیٹیکل سائنس آنرز میں گریجویشن کیا۔ انہوں نے دہلی کے نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے ڈرامٹیک آرٹس میں تعلیم حاصل کی-

سیما بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہے جنہوں نے ہمیشہ چیلنج والے رول منتخب کیے۔ فلم بینڈت کوئین بھی انکی زندگی کی سب سے اہم اور چیلنج سے بھری فلم تھی۔ لیکن اس فلم میں پھولن دیوی کا کردار نبھا کر سیما ہر کسی کے ذہن میں بس گئی۔ اس فلم کے لیے انہیں نیشنل فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ مل چکا ہے-

سال 2000 میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ ، اور سال 2006 میں دیپا مہتا کی فلم واٹر میں نبھائے رول شکونتلا کے لیے بہترین اداکارہ کا جینی ایوارڈ مل چکا ہے-

انکے والد جگدیش بسواس اور والدہ میرا بسواس ہیں- ان کی والدہ اسامی سنیما اور ڈراموں میں اداکاری کے لئے مشہور تھیں۔ سیما کی والدہ چاہتے تھیں کہ ان کی بیٹی بھی اداکاری کرے۔ ایسے میں سیما بسواس نے اداکارہ بننے کی بڑی خواہش کے باوجود ڈراموں میں کام کرنا شروع کردیا۔

اس کے ساتھ ہی انکا تھیٹر سے فلموں میں آنے کی شروعات ہوگئی تھی۔ این ایس ڈی میں ناٹک کے دوران ڈائریکٹر شیکھر کپور کے ہاتھ سیما بسواس کی تصویر لگی تھی۔ غیر پیشہ وارانہ ڈھنگ سے کھنچوائی ان تصویروں کو دیکھ شیکھر خود انکا ناٹک دیکھنے پہنچ گئے اور انکی ایکٹینگ دیکھ فلم بینڈت کوئین کے لیے کاسٹ کرلیا۔

ایک انٹرویو میں سیما نے بتایا تھا کہ فلم میں بولڈ سین شوٹ کرنا انکے لیے بہت مشکل تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ فلم میں ایسے سین کو شوٹ کرنے کے لیے روم میں ڈائریکٹر اور کیمرا مین ہی تھے اور جب شوٹ ختم ہوا تو پوری یونٹ کو رونا آگیا تھا۔

سیما بسواس نے سال 1988 میں کرشنن کارتھا کی ایمشینی میں بطور ہیروئین کام کیا تھا-

سال 1994 میں پھولن دیوی کی زندگی پر مبنی فلم بینڈت کوئین میں انہوں نے پھولن دیوی کا کردار نبھایا- اس فلم کو شیکھر کپور ڈائریکٹ کیا تھا- لیڈ رول میں سیما بسواس تھی، فلم میں میوزک استاد نصرت فتح علی خان کا تھا- اس فلم نے کئی ایوارڈز جیتے-

سال 1996 میں آئی فلم خاموشی: دی میوزیکل میں انہوں نے فلاوی جے براگنزا کا کردار نبھایا- اس فلم کو سنجے لیلا بھنسالی نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں منیشا کوئرالہ ، نانا پاٹیکر اور سلمان خان اہم کردار میں تھے- فلم باکس آفس پر ناکام رہی- لیکن میں بہترین میوزک تھا-

سال 2006 میں آئی رومانٹک ڈرامہ فلم ویواہ میں انہوں نے رما کا رول نبھایا تھا- فلم میں سیما امریتا راؤ کی چاچی کا کردار نبھایا تھا- اس فلم کو سورج آر برجاتیا کو تحریر اور ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں شاہد کپور اور امریتا راؤ لیڈ رول میں تھے-

انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں چند مشہور فلمیں بھی شامل ہے جیسے سال 2002 کی دیوانگی، کمپنی، سال 2003 میں آئی بھوت، پنجر،سال سال 2006 میں آئی ویواہ جیسی فلمیں شامل ہے-

سیما نے چند ٹی وی شوز میں بھی کام کیا ہے- جن میں سال 15-2014 میں لائف اوکے پر نشر ہوئے مہا کمبھ: ایک رہسایہ ، ایک کہانی میں مائی موئی کا کردار نبھایا-

سال 2019 میں انہوں نے ڈرامہ ویب سیریز لیلی میں کام کیا- اس سیریز کو دیپا مہتا، شنکر رامن اور پون کمار نے ڈائریکٹ کیا تھا-

سال 2020 میں اسٹار پلس پر نشر ہوئے ٹی وی سیریز دادی اماں دادی اماں مان جاو! میں انہوں دادی اماں کا کردار نبھایا- شو میں سیما بسواس ، شین داس اور موہن جوشی جیسے فنکاروں نے کام کیا-

انہوں نے ویب سیریز میں بھی کام کیا، سال 2020 میں آلٹ بالاجی اور زی5 کی ڈرامہ ویب سیریز کوڈ ایم میں انہوں نے آصف کی والدہ کا کردار نبھایا- اس سیریز میں جینیفر وینگٹ ، رجت کپور ، سیما بسوواس اور تنج ویروانی اہم رول میں تھے-

انہوں نے ہندی کے علاوہ مراٹھی، بھوجپوری، ملیالم، تامل، آسامی، انگلیش اور بنگالی فلموں میں بھی کام کیا ہے-

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *