Type to search

ٹی وی اور فلم

پرینیتی چوپڑا نے شیئر کیا ‘دی گرل آن دی ٹرین’ کا پہلا پوسٹر

نئی دہلی/21اگسٹ(اردوپوسٹ)  پرینیتی چوپڑا یوں تو اپنے سوشل میڈیا پر کافی مزیدار فوٹو اور ویڈیو شیئر کرتی ہے- لیکن چہارشنبہ کو پرینیتی نے اپنے فینس کے ساتھ بے حد خطرناک لک شیئر کیا ہے- پرینتیی چوپڑا فلم دی گرل آن دی ٹرین کی شوٹنگ کررہی ہے اور اس فلم کا پہلا لک چہارشنبہ کو پرینیتی نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا – اپنے اس پہلے لک میں پرینیتی کافی خطرناک انداز میں نظر آرہی ہے-

باتھ ٹب میں بیٹھی پرینیتی کے ماتھے پر چوٹ کا نشان صاف نظر آرہا ہے- اور اس سے خون نکلتا نظر آرہا ہے- اس پکچر کو شیئر کرتے ہوئے پرینیتی نے لکھا، جو اس سے پہلے میں نے کبھی نہیں، اور یہ میرا اب تک کا سب سے مشکل کردار ہے-

‘دی گرل آن ٹرین’ میں پرینیتی لیڈ رول میں نظر آئیں گی- اس فلم میں اداکارہ کیرتی کلہاری بھی نظرآئیں گی جو برطانیہ پولیس اہلکار کا رول نبھا رہی ہیں- یہ فلم اسی نام سے بنی فلم کا ہندی ریمیک ہے-

Tags:

You Might also Like