Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی نے شیئر کی گلیمرس فوٹو

دیوولینا بھٹاچارجی برتھ ڈے

ٹی وی ڈسک، 24 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے بگ باس 13 میں حصہ لے چکی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے-

دیوولینا بھٹاچارجی نے ٹی وی انڈسٹری میں سیریل ساتھ نبھانا ساتھیا سے قدم رکھا تھا- اس سیریل میں اداکارہ نے گوپی بہو کا کردار نبھا کر خوب مقبولیت پائی تھی-

شو میں وہ ایک مہذب بہو کا کردار نبھایا- وہیں اب وہ سوشل میڈیا پر اپنا بولڈ اور ہاٹ انداز دیکھا رہی ہے-
سنسکاری بہو کی امیج سے بالکل الگ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی گلیمرس تصویر شیئر کی جس میں وہ پول کنارے نظر آئی-

 

دیوولینا بھٹاچارجی نے یہ فوٹو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے- دیوولینا کی یہ فوٹو انکے ناسک ویکیشن کی ہے، دراصل 22 اگسٹ کو انکی 36ویں سالگرہ تھی، جو اداکارہ نے ناسک میں منایا-

وہیں سے انہوں نے اپنی یہ شاندار اور گلیمرس فوٹو شیئر کی ہے- فوٹو کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے، اینڈ یس اٹز انڈیڈ اے اسپیشل ڈے، ہپی والا برتھ ڈے ٹو می، فینس بھی انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد دی-

 

دیوولینا بھٹاچارجی کی پیدائش 22 اگسٹ 1985 کو آسام میں پیدا ہوئی ۔ وہ ایک بنگالی خاندان سے ہے۔ انکا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے۔ وہ اپنی ماں اور اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ممبئی میں رہتی ہیں۔

دیوولینا بھٹاچارجی ایک ٹی وی اداکارہ ہے ، وہ تربیت یافتہ بھارتناٹیم ڈانسر ہے۔

دیوولینا بھٹاچارجی گلی انڈیا لمیٹیڈ کے لیے جیولری ڈیزائنر کی حیثیت سے کام کیا۔ انہیں سب سے پہلے ڈانس انڈیا ڈانس کے آڈیشن میں نوٹس کیا گیا۔ اسکے بعد انکا ایکٹینگ ڈیبیو این ڈی ٹی وی امیجن سے ہوا۔

اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی نے اسٹار پلس کے مشہور شو ساتھ نبھانا ساتھیا میں گوپی بہو کے کردار سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی-

ساتھ ہی وہ بگ باس 13 میں بھی نظر آچکی ہے- بگ باس سے انہیں زبردست مقبولیت حاصل ہوئی تھی-

دیوولینا بھٹاچارجی ڈانس انڈیا ڈانس، ساورے سب کے سپنے پریتو، ساتھ نبھانا ساتھیہ، لال عشق، چھوٹی سردارنی، بگ باس 13 میں دیکھی گئی۔

دیوولینا بھٹاچارجی نے ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم الو ایپ پر سال 2019 میں نشر ہوئی ویب سیریز سوئٹ لائی میں سونالی اشیش کا کردار نبھایا-

وہیں ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر سال 2021 میں نشر ہوئی ویب سیریز لنچ اسٹوریز میں انہوں نے دیوولینا بھٹاچارجی کا کردار نبھایا-

دیوولینا بھٹاچارجی فلم اور ٹی وی کے علاوہ میوزک ویڈیو میں بھی نظر آئی جن میں سال 2017 میں “ہے گوپال کرشنا کرو آرتی تیری، اور سال 2019 میں آسامی گانے رام دھینو میں کام کیا-

فی الحال وہ ساتھ نبھانا ساتھیا کے سیزن 2 میں بھی گوپی کا کردار نبھا رہی ہے-

Tags:

You Might also Like