Type to search

ٹی وی اور فلم

دیوولینا بھٹاچارجی نے بوائے فرینڈ وشال سنگھ سے منگنی کرلی

دیوولینا بھٹاچارجی وشال سنگھ منگنی

ٹی وی ڈسک، 3 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹار پلس کے مشہور شو سیریل ساتھ نبھانا ساتھیا میں گوپی بہو کا کردار نبھانے والی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی اور انکے بوائے فرینڈ ایکٹر وشال سنگھ نے منگنی کرلی ہے۔

حال ہی میں بگ باس 15 ختم ہوا جس کی فاتح تیجسوی پرکاش رہی۔ وہیں دیوولینا بھٹاچارجی بھی اس شو کا حصہ تھی۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے تصویریں شیئر کی ہے، جس میں دیوولینا بھٹاچارجی رنگ پہنے ہوئے نظر آرہی ہے۔ ایکٹر وشال سنگھ نے انسٹاگرام پر کئی تصویریں شیئر کیے ہیں۔

 

فینس کو دونوں کی جوڑی کافی پسند آرہی ہے۔ جوڑے کو فینس نے نیک تمنائیں دی ہے، وہیں کچھ فینس نے لکھا ہے، گوپی بہو نے اہم کو دیا دھوکہ، دیور سے کرلی منگنی۔

بتادیں کہ وشال نے سیریل ساتھ نبھانا ساتھیا میں جگر مودی کا کردار نبھایا تھا۔ یعنی کہ شو میں وہ گوپی مودی عرف دیوولینا کے دیور کے کردار میں تھے۔

فوٹو میں دونوں کافی خوش لگ رہے ہیں۔ اداکارہ دیولینا اپنی منگنی کی رنگ فلانٹ کرتی نظر آرہی ہے۔
دیوولینا بھٹاچارجی نے بیلٹ کے نیچے ملٹی کلر ڈریس پہنی ہوئی ہے۔ وہیں وشال نے شرٹ اور نیلے رنگ کی ڈینم پہنا ہے۔

دیوولینا بھٹاچارجی فوٹو میں اپنی رنگ کو بوسہ دیتی نظر آرہی ہے۔ وہیں ایک دیگر فوٹو میں دونوں کو ایک دوسرے کو گلے لگتے دیکھا گیا۔

ایک فوٹو میں وشال اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر دیوولینا بھٹاچارجی کو رنگ دے رہے ہیں۔

وشال نے کیپشن میں لکھا، آفیشلی ، لو یو دیوولینا۔ دیوولینا نے اس پوسٹ پر کمنٹ سیکشن میں ریڈ دل کی ایموجی شیئر کی ہے اور لکھا ہے۔۔۔۔ آئی لو یو وشو۔

کون ہے وشال سنگھ
وشال سنگھ کی پیدائش 7 ستمبر 1985 کو بھٹنڈہ میں ہوئی۔ انہیں پہلا بریک ایکتا کپور پروڈکشن کمپنی سے ملا۔ وشال نے سال 2007 میں آئی شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم میں کیمیو رول ادا کیا۔ اسکے بعد سال 2016 فلم ٹریفک میں ریحان علی کا رول ادا کیا۔

وشال نے کئی ٹی وی سیریلس میں کام کیا جن میں کچھ اسطرح، قسم سے، کبھی کبھی پیار کبھی کبھی یار، کس دیش میں ہے میرا دل، ساتھ نبھانا ساتھیا، نچ بلیئے 6، جیسے شوز شامل ہے۔

بتادیں کہ دیوولینا بھٹاچارجی حال ہی میں بگ باس 15 میں کنٹیسٹنٹ تھی، جہاں ٹاسک کے دوران انہیں چوٹ لگ گئی۔ انہیں گھٹنوں پول پر کھڑا ہونا پڑا۔ وہاں سے نکلنے کے بعد وہ ممبئی کے ناناوتی ہاسپٹل میں انکی سرجری ہوئی۔

دیوولینا بھٹاچارجی کی پیدائش 22 اگسٹ 1985 کو آسام میں پیدا ہوئی ۔ وہ ایک بنگالی خاندان سے ہے۔ انکا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے۔ وہ اپنی ماں اور اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ممبئی میں رہتی ہیں۔

دیوولینا بھٹاچارجی ایک ٹی وی اداکارہ ہے ، وہ تربیت یافتہ بھارتناٹیم ڈانسر ہے۔

Tags:

You Might also Like