Type to search

ٹی وی اور فلم

وشال بھردواج کے بیٹے آسمان بھردواج کی فلم کتے کا فرسٹ پوسٹر ریلیز

فلم کتے کا پوسٹر

فلمی ڈسک، 24 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم انڈسٹری کے بڑے اسٹارس سے سجی فلم کتے کا فرسٹ لک ریلیز ہوچکا ہے- لو فلمز اور وشال بھردواج فلمز نے ٹی-سیریز کے ساتھ اپنی اگلی فلم ، کتے کا اعلان کیا ہے-

فلم ‘ کتے ‘ کو لو فلمز اور وشال بھردواج کے بینر تلے لو رنجن، وشال بھردواج، انکور گارگ اور ریکھا بھردواج نے پروڈیوس کیا ہے اور گلشن کمار وہ بھوشن کمار کی ٹی۔سیریز نے پیش کیا ہے۔

معروف موسیقار اور ہدایت کار وشال بھردواج کے بیٹے آسمان بھردواج کی بطور ہدایت کار پہلی فلم کا پیر کو اعلان ہوگیا۔

یہ فلم آسمان بھردواج کی ہدایت میں بنی پہلی فلم ہے- فلم کتے میں ارجن کپور، کونکنا سین شرما، نصیر الدین شاہ ، کومود مشرا ، رادھیکا مدن ، شردول بھردواج اور تبو نظر آئیں گی-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor)

ارجن کپور نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، نہ یہ بھوکتے ہیں، نہ غرراتے ہیں، ،،، بس کاٹتے ہیں-

سردار کا گرانڈ سن کے بعد سماجی ، خاندانی فلموں کی طرف سے بڑی چھلانگ لگانے والے اداکار ارجن کپور اس فلم کے ہیرو ہیں-

کتے ، کے بارے میں وشال کہتے ہیں، کتے ، میرے لیے بے حد خاص ہے کیونکہ یہ آسمان کے ساتھ میری پہلی فلم ہے اور میں یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں-

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے پورے کیریئر میں نصیر الدین شاہ، تبو، کونکنا سین اور رادھیکا کے ساتھ الگ الگ فلموں میں کام کیا ہے اور آسمان ان سبھی کو ایک ہی فلم میں ہی ساتھ لیکر آئے ہیں-

فلم کو گلشن کمار اور بھوشن کمار کی ٹی-سیریز نے پیش کیا ہے، فلم کا میوزک وشال بھردواج دے رہے ہیں اور لیکرس گلزار نے لکھے ہیں-

فلم ‘کتے’ کی کہانی کے بارے میں زیادہ کچھ سامنے نہیں آیا ہے، لیکن فلم کے پوسٹر میں کسی بھی فنکار کا چہرا نہ ہونے اور تصویر کی جگہ کتوں کی تصویر لگی ہونے سے سمجھ آتا ہے کہ یہ فلم حالات حاضرہ پر ایک زبرست طنز ہوسکتی ہے-

کون ہے آسمان بھردواج
فلم کے ڈائریکٹر آسمان بھردواج ہے جو فلم ڈائریکٹر وشال بھردواج اور سنگر ریکھا بھردواج کے بیٹے ہیں- آسمان بھردواج اور وشال بھردواج کی تحریر کردہ ، کتے کیپر تھرلر ہے-

آسمان بھردواج نے اسکول آف ویژول آرٹس، این وائی سی میں فلم میکینگ میں بیچلر کی پڑھائی پوری کی ہے اور اپنے والد وشال بھردواج کو 7 خون معاف ، مٹرو کی بجلی کا منڈولا، اور پٹاخہ میں اسسٹ کرچکے ہیں-

Tags:

You Might also Like