Type to search

ٹی وی اور فلم

دیوولینا بھٹاچارجی کی ٹی وی پر واپسی

دیوولینا بلیک ڈریس

لمبے وقت کے بعد واپس ہورہی ہے گوپی بہو، دیوولینا بھٹاچارجی کی ہوگی انٹری

لنچ اسٹوریز جیسی شارٹ فلموں میں کیا کام، واپسی کے لیے بالکل تیار

اداکارہ ایک میوزک ٹیچر دشا کا کردار نبھانے والی ہے


ٹی وی ڈسک، 12 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ گوپی بہو یعنی دیوولینا بھٹاچارجی جلد ہی چھوٹے پردے کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے- اسٹار پلس کے شو ساتھ نبھانہ ساتھیا کی اداکارہ اپنے کردار گوپی سے گھر گھر مشہور ہوئی تھی-

 

 

اداکارہ نے بگ باس 15 میں بھی نظر آئی، انہوں نے کچھ مہینے پہلے ہی شاہنواز شیخ سے شادی کی ہے، انہوں نے لنچ اسٹوریز جیسی شارٹ فلموں میں کام کیا، اور اسکرین پر واپس آنے کے لیے تیار ہے-

 

 

 

خبر ہے کہ دس سال کے چھلانگ کے بعد دل دیاں گلاں کا حصہ بنیں گی، ڈیلی سوپ میں نئے کرداروں اور فنکاروں کے آنے کے ساتھ شو میں ایک دہائی کی چھلانگ آنے والا ہے–

مشہور ٹی وی شو دل دیاں گلا میں کرداروں اور لیڈ رول کی بھرمار ہوگئی ہے کیونکہ شو میں چھلانگ کا اعلان کیا گیا ہے-

 

 

 

کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے بگ باس 13 میں حصہ لے چکی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی ایک میوزک ٹیچر دشا کا کردار نبھانے والی ہے- جسکا ماضی پریشان کرنے والا ہے اور وہ ایک طلاق شدہ ماں ہے- شو میں انہیں ویر کے مقابلے کاسٹ کیا گیا ہے-

 

 

 

دل دیاں گلا شو میں کئی بدلاؤ ہونگے اور ٹوئسٹ اور ٹرن کے ساتھ ایک نئی کہانی ناظرین کو چونکانے والی ہے-

 

 

ٹی وی انڈسٹری میں سیریل ساتھ نبھانا ساتھیا سے قدم رکھنے والی اداکارہ دیولینا بھٹاچارجی نے ڈسمبر 2022 میں جم ٹرینر شاہنواز شیخ سے شادی کی تھی۔ دیوولینا 17-2012  سے ‘ساتھ نبھانا ساتھیہ’ میں گوپی بہو کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

ڈانس انڈیا ڈانس، ساورے سب کے سپنے پریتو، ساتھ نبھانا ساتھیہ، لال عشق، چھوٹی سردارنی،  جیسے شوز میں نظر آچکی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی کی پیدائش 22 اگسٹ 1985 کو آسام میں پیدا ہوئی ۔

 

Tags:

You Might also Like