Type to search

ٹی وی اور فلم

دیوولینا بھٹاچارجی نے شوہر شاہنواز شیخ کو کہا سچا ہندوستانی مسلمان

دیوولینا بھٹاچارجی برتھ ڈے

شادی کو ‘لو جہاد’ کہنے پر دیوولینا بھٹاچارجی برہم ہو گئیں

اداکارہ نے شوہر شاہنواز شیخ کو ’سچا ہندوستانی مسلمان‘ قرار دے دیا۔

دیوولینا بھٹاچارجی نے ایک بار پھر فلم ‘دی کیرالہ سٹوری’ کی حمایت کی

یوزر نے اداکارہ کی شادی پر طنز کیا- لو جہاد ایسا ہوتا ہے۔


فلمی ڈسک، 20 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے بگ باس 13 میں حصہ لے چکی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔ فلم دی کیرالا اسٹوری دیکھنے اور نہ دیکھنے اور لو جہاد سے عنوان پر وہ سوشل میڈیا پر مداحوں کو جواب دیتے نظر آرہی ہے۔

اداکارہ نے ایک دن پہلے ہی بتایا تھا کہ وہ شوہر شاہنواز شیخ کے ساتھ ‘دی کیرالہ سٹوری’ دیکھنے گئی تھیں۔ وہیں ایک شخص نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی شادی کو ‘لو جہاد’ سے جوڑ دیا۔ اب اداکارہ نے اس پر منہ توڑ جواب دیا ہے اور شوہر شاہنواز کو سچا ہندوستانی مسلمان قرار دیا ہے۔

اس کا جواب دیتے ہوئے اداکاتہ دیولینا بھٹاچارجی نے ٹویٹ کیا، ‘ارے خان صاحب، مجھے فون کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ میں اور میرے شوہر پہلے ہی دیکھ کر آگئے تھے دی کیرالہ اسٹوری اور بہت ہی اچھی لگی ہم دونوں کو ہی۔ ٹرو انڈین مسلم نام سنا ہے کیا؟ میرے شوہر ان میں سے ہی ہیں جو غلط کو غلط کہنے کی طاقت اور ہمت دونوں رکھتے ہیں۔

 

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب رائٹ۔ونگ لیڈر سادھوی پراچی نے ہریدوار، اتراکھنڈ میں ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کی اسکریننگ کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا، ہریدوار میں بیٹیوں کو ‘دی کیرالہ اسٹوری’ فری میں دیکھائی گئی۔ اس پوسٹ کمنٹ میں کسی نے اداکارہ کے بارے میں بات کی اور انکے شوہر شاہنواز کا ذکر کیا۔ اسی یوزر نے لکھا لو جہاد ایسا ہی ہے۔

ٹی وی انڈسٹری میں سیریل ساتھ نبھانا ساتھیا سے قدم رکھنے والی اداکارہ دیولینا بھٹاچارجی نے ڈسمبر 2022 میں جم ٹرینر شاہنواز شیخ سے شادی کی تھی۔ دیوولینا 17-2012  سے ‘ساتھ نبھانا ساتھیہ’ میں گوپی بہو کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

 

ڈانس انڈیا ڈانس، ساورے سب کے سپنے پریتو، ساتھ نبھانا ساتھیہ، لال عشق، چھوٹی سردارنی،

 جیسے شوز میں نظر آچکی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی کی پیدائش 22 اگسٹ 1985 کو آسام میں پیدا ہوئی ۔ وہ ایک بنگالی خاندان سے ہے۔ انکا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے۔ وہ اپنی ماں اور اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ممبئی میں رہتی ہیں۔

دیوولینا بھٹاچارجی ایک ٹی وی اداکارہ ہے ، وہ تربیت یافتہ بھارتناٹیم ڈانسر ہے۔

Tags:

You Might also Like