Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم الا ویکنتھا پورمولو کے ہندی ورژن کے ورلڈ پریمیئر کو لیکر بے حد خوش ہے پوجا ہیگڑے

فلم الا ویکنتھا پورمولو

فلمی ڈسک، 3 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں ریتک روشن کے ساتھ سال 2016 میں فلم موہنجودارو کے ساتھ انٹری کرنے والی اداکارہ پوجا ہیگڑے کی آنے والی فلم رادھے شیام کی بحث ہر طرف ہے- اور فلم موسٹ ایلیجیبل بیچلر، کی شاندار کامیابی کے بعد پوجا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک فلم الا ویکنتھا پورمولو ، کا ورلڈ ٹی وی پریمیئر ہونے والا ہے-

بتادیں کہ سال 2020 میں ریلیز ہوئی تیلگو فلم الا ویکنتھا پورمولو، کو ڈائریکٹ تروکرم سری نیواس، پروڈیوس اللو اروند، ایس رادھا کرشنا نے کیا اور فلم کی سنیماٹوگرافی پی ایس ونود نے کی-

 

فلم الا ویکنتھا پورمولو میں اللو ارجن، پوجا ہیگڑے لیڈ رول میں نظر آئے ان کے علاوہ فلم میں تبو، جے رام، سوشانت اور نیوتھا پیتھوراج نے کام کیا-

پوجا ہیگڑے نے اس فلم میں امولیا کا رول نبھایا ہے، جو اپنی خود کی ٹرویل ایجنسی چلاتی ہے اور آئیکون اسٹار اللو ارجن کے ساتھ انکی کیمسٹری دیکھنے لائق ہے-

 

فلم میں پوجا ہیگڑے کے پاور-پیک مظاہرے کی خوب تعریف ہوئی اور انکا زبردست کردار ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا-

فلم الا ویکنتھا پورمولو ، کے ہندی ورژن کا 6 فروری کو ڈھنچک پر ورلڈ ٹی وی پریمیئر ہونے والا ہے، جسے لیکر پوجا بہت پرجوش ہے-

فلم الا ویکنتھا پورمولو کے ہندی ورژن کے ریلیز کو لیکر پوجا کہتی ہے، فلم الا ویکنتھا پورمولو 2020 کی سب سے دلچسپ ہائی لائٹس میں سے ایک تھی-

فلم نے لاک ڈاؤن ہونے سے پہلے اور ہونے کے بعد بھی ناظرین کو خوب تفریح کیا اور جب فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوئی تو پھر سے دنیا بھر کے ناظرین نے اپنا پیار دیا-

اب اس فلم کے ہندی ورژن کا ورلڈ پریمیئر ہونے والا ہے جو کامیابی کے نئے مقام کو چھوئے گا-

اداکارہ پوجا ہیگڑے آگے کہتی ہے، میں ان سبھی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جنہوں نے میرے کردار امولیا کو اپنا پیار دیا-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pooja Hegde (@hegdepooja)

میں ان لوگوں کی بھی شکر گذار ہوں جنہوں نے سینما میں میری طرف سے کیے گئے کام کی قدر کی، امید ہے کہ ایک بار پھر امولیا کو ناظرین پسند کریں گے-

بتادیں کہ پوجا کی پیدائش 13 اکتوبر 1990 کو مہاراشٹرا کے ممبئی شہر میں ہوئی تھی- اس کے والدین منجوناتھ ہیگڑے اور لتھا ہیگڑے کا تعلق کرناٹک کے منگلور سے ہے۔ پوجا نے اپنی پڑھائی ممبئی کے میٹھی بائی کالج سے کی، انہوں نے کامرس میں پڑھائی کی ہے- پوجا بھرت ناٹیم ڈانس کی تربیت بھی لے چکی ہے-

پوجا نے اپنے کیرئیر کی شروعات سال 2012 میں تامل فلم مگامودی سے کی تھی- اسکے بعد انہیں تلگو میں اوکا لیلی کوسم، اور مکونڈا، کی، دونوں ہی فلمیں 2014 میں ریلیز ہوئی تھی-

Tags:

You Might also Like