دیپیکا پادوکون 95ویں آسکر کی پریزنٹر ہوں گی

فلمی ڈسک، 3 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بہت جلد 95ویں آسکر ایوارڈ کا آغاز ہونے والا ہے- جسکو لیکر تیاریاں زوروں پر چل رہی ہے- اس درمیان بالی ووڈ کے لیے اچھی خبر ہے-
فلم 83، کی اداکارہ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون 95ویں آسکر میں پریزنٹر کے طور پر نظر آئیں گی- اس بات کی معلومات خود اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ دی ہے-
یہ سال آسکر 2023 میں ہندوستان کے لیے قابل فخر لمحات لیکر آیا ہے جہاں ایک طرف ‘چھیلو شو’ اور ‘آر آر آر’ کا ‘ناٹو ناتو’ گانا آسکر کے لیے نامزد ہوا، وہیں اب آسکر ایوارڈ کے ساتھ دیپیکا پاڈوکون کا تعلق بھی شامل ہو گیا ہے دیپیکا پاڈوکون 13 مارچ کو منعقد ہونے والے آسکر کی پریزنٹر ہوں گی۔
View this post on Instagram
دنیا کی دس خوبصورت خواتین کی فہرست میں شامل اداکارہ دیپیکا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ 95ویں آسکر ایوارڈ پر پریزنٹر کا کردار ادا کریں گی- وہ امریکی اداکارہ اریانا ڈییبوس کے ساتھ ہوسٹ کریں گی-
ساتھ ہی وہ ہندوستان کی نمائنگی کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، کیونکہ وہ دنیا کے ان چنندہ لوگوں میں سے ایک ہے جو ایوارڈ پیش کرنے والوں میں سے ہونگی- دیپیکا کے علاوہ پریزنٹر کے طور پر ہالی ووڈ کی دیگر شخصیات نظر آئیں گی-
انکے ساتھ اس اعزاز کا حصہ بننے کے لیے ایملی بلنٹ، سیموئل ایل جیکسن ، ڈوین جانسن ، مائیکل بی جارڈن ، جینیل مونا، زوسلڈانا، جینیفر کونلی، (ریضوان) ریز احمد ، میلیسا میکارتھی سمیت دیگر شامل ہیں-