کنڑ اداکارہ نکیتا ٹھکرال

فلمی ڈسک، 4 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم انڈسٹری میں ہیرو – ہیروئین کے ازدواجی تعلقات کے بارے میں ہم لمبے وقت سے سنتے آرہے ہیں- جہاں ککچھ شخصیات نے شادی شدہ ہوتے ہوئے بھی دوسری شادی کرلی، وہیں کچھ شخصیات کی غیر ازدواجی تعلقات کی وجہ سے برباد ہوگے-
لیکن کیااجنبی عورت یا مرد کے ساتھ چکر چلانے پر کسی پر بین لگ سکتا ہے؟ ایسا ہوا تھا اور وہ بھی ساؤتھ کی اداکارہ نکیتا ٹھکرال کے ساتھ-
View this post on Instagram
نکیتا ٹھکرال کو اس مبینہ غیر ازدواجی تعلقات کی سزا نے سب کو حیران کر دیا۔
اداکارہ نکیتا کا کنڑ فلموں کے اسٹار درشن کے ساتھ نام جوڑا گیا، تب درشن کی اہلیہ وجے لکشمی نے ایکٹر پر کئی سنگین الزام لگائے تھے اور پولیس میں کیس تک درج کروایا گیا تھا” جبکہ نکیتا اس افیئر سے انکار کرتی رہے گئی، پر سزا مل گئی-
View this post on Instagram
نکیتا ممبئی میں پرورش پائی لیکن انہوں نے اپنا کیریئر ساؤتھ سینما میں بنایا، وہاں انہوں نے تیلگو ، ملیالم اور تامل کے علاوہ کنڑ زبانوں کی فلموں میں کام کیا-
کنڑ سینما میں ہی کام کے دوران نکیتا کو درشن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا- دونوں نے ساتھ میں کچھ فلموں میں کام کیا- لیکن ساتھ کام کرنے کی وجہ سے درشن اور نکیتا کا نام ساتھ جوڑا جانے لگا-
درشن پہلے سے شادی شدہ تھے، لیکن انکے نکیتا کے ساتھ افیئر کے چرچے کنڑ فلم انڈسٹری میں پھیل گئے- یہ بات درشن کی اہلیہ وجے لکشمی تک پہنچی اور وہ سخت ناراض ہوگئی اور گھریلو تشدد کا الزام لگاتے ہوئے پولیس میں کیس درج کروا دیا- کنڑ فلم پروڈیوسرز نے نکیتا پر تین سال کی پابندی لگا دی-
بعد ازاں نکیتا ٹھکرال پر سے پابندی ہٹا دی گئی تاہم اس کی وجہ سے ان کے کیریئر پر دھبہ لگ گیا۔ نکیتا یہ کہتی رہیں کہ ان کا صرف درشن کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلق ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
نکیتا کی آخری فلم 2018 میں آئی تھی۔ نکیتا گزشتہ 5 سال سے فلموں سے دور ہیں۔ اگرچہ سال 2020 میں وہ ایک ٹی وی شو میں نظر آئیں۔ جبکہ درشن اب بھی فلموں میں سرگرم ہیں۔ وہ نہ صرف ایک اداکار ہیں بلکہ پروڈیوسر اور فلم ڈسٹری بیوٹر بھی ہیں۔