Type to search

ٹی وی اور فلم

دنیا کی سب سے خوبصورت خواتین میں دیپیکا پاڈوکون واحد ہندوستانی

دیپیکا پاڈوکون کانز فلم فیسٹیول

فلمی ڈسک ، 17 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حال ہی میں سائنس کے حساب سے جوڈی کومر کو دنیا میں سب سے خوبصورت خاتون کے چہرے کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں دس خواتین کے نام اعلان کیے گئے ہیں۔ جن میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے بھی اپنی جگہ بنالی ہے۔

فلم 83، کی اداکارہ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون ایک واحد ہندوستانی خاتون ہے۔ جن کا نام دنیا کی دس خوبصورت خواتین کی فہرست میں شامل ہوا ہے۔

سب سے پہلے بتادیں کہ اس فہرست کو ایک سائسندان کے طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ جنہوں نے دنیا کی سب سے خوبصورت خواتین چہروں کی خوبصورتی کا تناسب مانپنے میں قدیم یونانی تکنیک کو لاگو کرنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ نقشہ سازی (میپنگ اسٹرٹیجی) کی حکمت عملی کا استعمال کیا۔ جس میں جوڑی کے چہرے کو ریشو کے حساب سے 98.7 فیصد اسکور ملا ہے۔

معلومات کے مطابق برطانیہ میں مقیم پلاسٹک سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوا نے جوڈی کومر کو اسٹیڈی کے حساب سے دنیا کے سب سے خوبصورت خاتون چہرے کے لیے منتخب کیا ہے۔ اس میں اداکارہ زینڈیا، ماڈل بیلا حدید کو بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر رکھا گیا ہے۔

وہیں اس فہرست میں بیونس اور کم کاردیشن نے بھی جگہ بنائی ہےی۔ وہیں دیپیکا پاڈوکون دنیا کی 10 سب سے خوبصورت خواتین کی فہرست میں نویں نمبر پر رہی۔

جوڈی کومر کے علاوہ مشہور شخصیات کا گولڈن ریشو اسکور فیصد میں کچھ اس طرح سے دیئے گئے ہیں۔ زینڈیا (94.37)، بیلا حدید (94.35)، بیونس (92.44)، آریانا گرانڈے (91.81)، ٹیلر سوئفٹ (91.64)، جارڈن ڈن (91.39)، کم کاردیشین (91.28)، دیپیکا پڈوکون (91.22) اور ہویون جنگ (91.22) رہا۔

Tags:

You Might also Like