Type to search

فیشن

دیپیکا پڈوکون ٹائم میگزین کے کور پیج پر چھائی : باس لیڈی انداز

دیپیکا پاڈوکون کانز فلم فیسٹیول

رنبیر کپور کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی مشہور دیپیکا پاڈوکون کے نام بڑی کامیابی، معروف ٹائم میگزین کے سرورق پر نظر آئی-


فیشن ڈسک، 12 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حال ہی میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم پٹھان میں نظر آئی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کئی بار غیر ملکی سرزمین پر ہندوستان کا وقار بلند کر چکی ہیں۔

اداکارہ نے آج ایک بار پھر ایسا کام کر دیا ہے کہ سب کو ان پر فخر ہے۔ درحقیقت ٹائم میگزین کے سرورق پر دیپیکا پڈوکون کی تصویر سامنے آئی ہے جس نے انہیں گلوبل اسٹار کی کیٹیگری میں کھڑا کردیا ہے۔

 

 

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون ٹائم میگزین کے کور پیج پر نظر آئی ہے، اسکے ساتھ ہی اداکارہ عالمی شخصیات کے ایلیٹ کلب میں شامل ہوگئی ہے-

 

 

جنہوں نے ٹائم میگزین پر جگہ بنائی ہے، اس سے پہلے 2022 میں دیپیکا پڈوکون کو سینما میں انکی کامیابیوں اور منٹل ہیلتھ میں کام کرنے کے لیے دی ٹائم 100 امپیکٹ ایوارڈ میں نامزد کیا گیا تھا-

 

 

ٹائم میگزین کے نئے ایڈیشن کے سرورق پر اداکارہ دیپیکا دیکھائی دے رہی ہے، جس میں وہ کوٹ پینٹ میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں۔ جب دیپیکا سے انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا وہ ہالی ووڈ میں انٹری کرنے والی ہیں تو اداکارہ نے کہا کہ ‘میرا مشن ہمیشہ اپنے ملک میں رہے کر بیرون ملک میں اثر بنانا رہا ہے- اپنی کامیابی پر خیال کرنے پر، اداکارہ نے کہا، میرے پاس یہاں پہچنے کا کوئی گیم پلان نہیں تھا-

 

 

 

دیپیکا آخری بار اسکرین پر شاہ رخ خان کے ساتھ پٹھان میں نظر آئی تھی، جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی، وہ اب اگلی فلم فائٹر کی تیاری کررہی ہے، جس میں وہ ریتیک روشن اور انیل کپور کے ساتھ نظر آئیں گی، اسکے علاوہ اداکارہ ساؤتھ ایکٹر پربھاس اور امیتابھ بچن کے ساتھ پروجیکٹ کے، میں بھی نظر آئیں گی-

Tags:

You Might also Like