Type to search

ٹی وی اور فلم

پروجیکٹ کے : دیپیکا پاڈوکون کا فرسٹ لک جاری

دیپیکا پاڈوکون کانز فلم فیسٹیول

وجیانتی موویز کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیا گیا دیپیکا پاڈوکون کا پہلا لک کافی انٹینس لگ رہا ہے-

آدھی رات کو پروجیکٹ کے، سے سامنے آیا دیپیکا پاڈوکون کا فرسٹ لک، چادر پہنے انٹینس لگ رہی ہے اداکارہ

پربھاس، ناگ اشون اور کمل ہاسن کے ساتھ یہ دیپیکا کی پہلی فلم ہے، جبکہ وہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرچکی ہے-


فلمی ڈسک، 19 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال کی ایک اور بڑی فلم پروجیکٹ کے، کو لیکر خوب بحث ہے- یہ ناگ اشون کی اس سال کی سب سے بڑی فلم ہے- میکرس نے فلم سے دیپیکا پاڈوکون کے پہلے لک کو ریلیز کردیا ہے-

 

 

 

 

 

انہوں نے آدھی رات کو سرپرائز کے طور پر اپنے فینس کے لیے ایسا کیا- فلم میں پربھاس ، امیتابھ بچن ، کمل ہاسن اور دیشا پٹانی بھی ہے-

 

وجیانتی موویز کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیا گیا دیپیکا پاڈوکون کا پہلا لک کافی انٹینس لگ رہا ہے-وہ ایک چادر پہنے ہوئے اور کسی چیز کو توجہ سے دیکھتی ہوئی نظر آرہی ہے-

 

 

اداکارہ دیپیکا کے فرسٹ لک کے ساتھ کیشپن میں لکھا ہے، بہتر کل کے لیے ایک امید جاگی ہے- یہ پروجیکٹ کے ، سے دیپیکا پاڈوکون ہے- پہلی جھلک 20 جولائی کو امریکہ اور 21 جولائی کو ہندوستان میں-

 

 

پربھاش ناگ اشون اور کمل ہاسن کے ساتھ یہ دیپیکا کی پہلی فلم ہے- جبکہ وہ اس سے پہلے آرکشن اور پیکو میں امیتابھ کے ساتھ کام کرچکی ہے-

 

 

 

فلم پروجیکٹ کے، سین ڈیاگو کامک کان میں دیکھائی جانے والی پہلی ہندوستانی فلم بننے جارہی ہے- اس سے پہلے، ٹائمز اسکوائر پر فلم کا ایک بل بورڈ دیکھا گیا، جس پر لکھا تھا، پہلی جھلک 20 جولائی کو- اس پروگرام میں کمل ہاسن، پربھاس اور دیپیکا کے ساتھ اشون حصہ لیں گے-

 

 

 

 

پروجیکٹ کے، کی ٹیم کامک-کون میں فلم کے ٹائٹل ، ٹریلر اور ریلیز کی تاریخ بتائے گی- پروجیکٹ کے، وجیانتی موویز کی بنائی ایک سائنس فکشن فلم ہے-

 

 

 

 

‘پروجیکٹ کے’ 12 جنوری 2024 کو تیلگو، ہندی، تمل، ملیالم، کنڑ اور انگریزی زبانوں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

Tags:

You Might also Like