Type to search

فیشن

کانز فلم فیسٹیول میں دیپیکا پاڈوکون نے ریڈ آوٹ فٹ میں لوٹی محفل

دیپیکا پاڈوکون کانز فلم فیسٹیول

فیشن ڈسک، 21 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے، کورونا وبا کے بعد ایک بار پھر کانز کے ریڈ کارپٹ پر ستاروں کا ہجوم دیکھنے کو ملا-

انٹرنیشنل لیول پر انڈین سلیبریٹی نے بھی دیسی تڑکا لگایا ہے-

بالی ووڈ کی مستانی دیپیکا پاڈوکون نے کانز کے ریڈ کارپٹ پر اپنا جلوہ بکھرا ہے- اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے لک کی کچھ تصویریں شیئر کی ہے- جو اب سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رہے ہیں-

لیٹسٹ تصویروں میں دیپیکا ریڈ آوٹ فٹ میں نظر آرہی ہے- اداکارہ نے ریڈ کلر کے بغیر آستین والا گاؤن پہنا ہے اسکے ساتھ ہی انہوں نے ڈائمنڈ نیک پیس پہنا- لائٹ میک اپ اور ریڈ لپس میں اداکارہ دیپیا بے حد ہاٹ نظر آرہی ہے- سوشل میڈیا پر اداکارہ کے اس لک کی خوب تعریف ہورہی ہے-

کانز میں دیپیکا اپنے حسن کا جلوہ بکھرنے میں کوئی کمی نہیں رکھی۔ ریٹرو لک کے بعد دیپیکا نے کانز فلم فیسٹیول کی جیوری کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر واک کیا۔ اس دوران اداکارہ نے اپنے لک کو انڈین ٹچ دیا۔

ریڈ کارپٹ پر مشہور ڈیزائنر سبیاساچی کی بلیک اینڈ گولڈن ساڑی پہن کر دیپیکا نے قہر برپایا۔ اداکارہ نے ساڑی لک کو ایکسٹرا اسپیشل بنانے کے لیے اسے ڈرامیٹک ٹچ دیا۔ دیپیکا نے فنکی ہیئر بین کو گولڈن ہیڈبینڈ کے ساتپ ہائی لائٹ کیا۔

معلومات کے مطابق آپ کو بتادیں کہ اس بار دیپیکا کانز فلم فیسٹیول میں بطور جیوری شرکت شامل ہوئی تھی- اس جیوری میں 9 لوگ شامل ہے، جن میں فلم میکر نومی ریپیس، اطالوی اداکار جیسمین ٹرنکا ، ایرانی فلمساز اصغر فرہادی، فرانسیسی فلمساز لاز لی، جیف نکولس اور ہدایت کار وخیم ٹریر شامل ہیں۔

بتادیں کہ اس بار فلم فیسٹیول “بھارت” کے لیے بے حد خاص ہے- اس فلم فیسٹیول میں میں کنٹری آف آنر کا درجہ ملا ہے- دیپیکا کے علاوہ ایشوریہ رائے ، اروشی روتیلا بھی کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ بکھر چکی ہے-

Tags:

You Might also Like