Type to search

تلنگانہ

امیت شاہ سے آندھرا سی ایم جگن موہن ریڈی کی ملاقات

حیدرآباد،یکم جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آندھرا کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی منگل کو نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعلی منگل کو صبح 10 بجے خصوصی پرواز سے دہلی کے لئے روانہ ہوں گے۔ اس دورے کی وجہ ابھی تک صاف نہیں ہوئی، لیکن یہ میٹنگ ریاست میں حالیہ سیاسی پیشرفت کے نتیجے میں ہوسکتی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ، امکان ہے کہ وزیر اعلی ریاستی حکومت کے اہم فیصلوں کی وضاحت کریں گے اور وزیر اعلی ریاست کے ناقص مالی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکز سے مزید مدد حاصل کریں گے۔ بتایاجاتا ہے کہ اس ملاقات میں ریاست کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

Tags:

You Might also Like