Type to search

تلنگانہ

زبردست احتجاج کے بعد تین دارالحکومتوں کے بل سے دستبردار ہونے اے پی حکومت کا اعلان

امراوتی، 22 نومبر (ذرائع، اردو پوسٹ) آندھراپردیش حکومت نے زبردست احتجاج کے بعد متنازعہ تین کیپٹل بل واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے-

اس بل میں ویزاگ یعنی وشاکھا پٹنم کو ایگزیکٹو دارالحکومت، امراوتی کی قانونی سازی اور کرنول کو عدالتی دارالحکومت بنانے کی تجویز پیش کی گئی تھی-

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ریاستی ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ ریاست کا صرف ایک ہی دارالحکومت امراوتی ہوگا۔

اس اعلان کے بعد ریاستی کابینہ نے بعض تکنیکی مسائل کی بنیاد پر ریاست کے تین دارالحکومتوں کے بل سے دستبرداری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈوکیٹ جنرل ایس سبرامنیم نے آج ہائی کورٹ میں بتایا کہ ریاست کے سی ایم وائی ایس جگن موہن ریڈی اس بارے میں جلد ہی اسمبلی میں بڑا اعلان کریں گے-

غور طلب ہے کہ اس بل کو ہائی کورٹ میں کئی عرضیوں میں چیلنج دیا گیا تھا- ذرائع نے بتایا کہ پچھلے سال منظور کیے گئے اس بل کو واپس لینے کا فیصلہ ایک ایمرجنسی میٹنگ میں لیا گیا-

معلومات کے مطابق، بدلاؤ کے ساتھ اس بل کو پھر لایا جاسکتا ہے، کسان اور زمین مالک اس تجویز بل سے کافی خفا تھے-

پچھلے وقت سے اسکی خلاف میں کئی مظاہرے بھی ہورہے تھے، کسانوں کی طرف سے 1 نومبر سے امراوتی سے تروپتی تک 45 دن کی پیدل مارچ نکالا-

Tags:

You Might also Like