Type to search

تلنگانہ

آندھرا سی ایم جگن موہن نے لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرنے کا حکم دیا ، جلد ملے گا راشن

امراوتی،24مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کورونا وائرس کو قابو پانے کے لیے ریاست میں لاک ڈاؤن کو سخت سے لاگو کرنے کا اہلکاروں کو ہدایت دی۔ ساتھ ہی روز مرہ کی چیزوں کی ضرورتوں کے لیے ہر مکان سے ایک شخص کو اور وہ بھی تین کلومیٹر کے دائرے تک باہر جانے کی اجازت دینے کے ہدایت دی۔

سی ایم جگن نے ریاست میں لاگو کیے گئے لاک ڈاؤن کی کیمپ کے جائزہ اجلاس میٹنگ کی۔ میٹنگ میڈیکل اینڈ ہیلتھ، پولیس کے اعلی عہدیدار شریک تھے۔ اس دوران اہلکاروں نے ریاست میں وائرس کے تازہ حالات اور مثبت معاملوں کی معلومات دی۔
اس دوران ہنگامی حالات کو چھوڑ کر کسی کو بھی مکان سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جاے گی۔ ہر ضلع 100 سے 200 پلنگوں (بستر) کو تیار کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ وشاکھاپٹنم،وجے واڑا ، تروپتی اور اننت پور ہاسپٹل میں 1300 پلنگ کو تیار کیا جارہا ہے۔

اسکے علاوہ اپریل مہینے میں دیئے جانے والا راشن 29 مارچ کو دیا جائے گا۔ راشن کے ساتھ 1000 روپے بھی دیئے جائیں گے۔31مارچ کو ہونے والے ایس ایس سی کے امتحانات ملتوی کیے گئے اس امتحان سے متعلق سوالات، اور مواد کو لے جانے والی گاڑیوں کو لاک ڈاؤن سے چھوٹ دی گئی ہے۔

آندھرا پردیش میں بینک صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک کام کریں گے۔ ساتھ بینکوں کی آن لائن خدمات 24 گھنٹے کام کریں گے۔ دوسری طرف آندھرا میں وائرس کی وجہ سے سبھی بارڈر سیل کردیئے گئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like