Type to search

تلنگانہ

آندھرا حکومت کا ملازمین کو مئی مہینے کی پوری تنخواہ دینے کا فیصلہ

امراوتی،21مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی گورنمنٹ ملازمین کے لیے خوشخبری دی ہے۔ کورونا وائرس کے تناظر میں ملازمین پچھلے دو ماہ سے آدھی تنخواہ لے رہے ہیں۔ سی ایم جگن موہن ریڈی نے فیصلہ کیا کہ ان ملازمین کو مئی مہینے کی پوری تنخواہ دی جائے گی۔

ریاستی حکومتوں نے کہا کہ ریاست کی معیشت کو لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کورونا وائرس کے اثرات ملک کی معیشت پر پڑے ہیں۔ معلوم ہے کہ چونکہ ریاست میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اے پی میں سرکاری آمدنی مکمل طور پر گر چکی ہے ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ گذشتہ دو ماہ سے نافذ ہے۔

Tags:

You Might also Like