Type to search

اسپورٹس

ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ : آسٹریلیا فائے کی پوزیشن میں ہوگا: اسٹیو اسمتھ

اسپورٹس ڈسک،1جون(بھاشا) آسٹریلیا ٹیم کے اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہندوستان کی موازنہ میں گلابی گیند سے ذیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا تجربہ آسٹریلیا کو ڈسمبر میں دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے دن – رات (ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ) میں تھورا فائدے کی حالت میں رکھے گا- لیکن ویراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم میں ایسے بلے باز ہیں، جو اس چیلینج کا سامنا کرسکتے ہیں- کرکٹ آسٹریلیا نے پچھلے ہفتہ تصدیق کی تھی کہ ہندوستان چار ٹیسٹ، تین ونڈے اور تین ٹی 20 بین الاقوامی میچوں کے دورے کے لیے آسٹریلیا آئے گا- دوسرا ٹیسٹ فلڈ لائٹ میں کھیلا جائے گا، جو ایڈیلیڈ میں 11 ڈسمبر کو شروع ہوگا- سونی اسپورٹس انڈیا کے فیس بک سیشن میں آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز اسمتھ نے کہا، ہم نے ہندوستان کی موازنہ میں دن رات کے ذیادہ ٹیسٹ کھیلے ہیں جو شاید فائدے کی صورتحال ہوسکتی ہے-

Tags:

You Might also Like