Type to search

تلنگانہ

وشاکھاپٹنم گیس سانحہ:11افراد کی موت۔ ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے

jagan-ap-gas leak

وشاکھاپٹنم 7مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آندھراپردیش میں ملٹی نیشنل کمپنی کے کیمیکل پلانٹ میں زہریلی گیس لیک ہونے کی وجہ سے گیارہ لوگوں کی جان چلی گئی۔ کئی افراد کو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ یہ معلومات نیوزایجنسی اے این آئی نے دی۔

عہدیداروں نے کہا کہ ضلع کے گاؤں آر آر وینکٹ پورم میں ایل جی پالی مرس انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ کے کیمیکل پلانٹ کے پاس رہائشیوں کی آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں مشکل ہونے لگی۔ انہیں فوری ہاسپٹل لے جایا گیا۔ اے این آئی نے بتایا کہ واقع کی معلومات ملتے ہی ایموبلینس ، فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکارو کیمیکل پلانٹ میں موقع پر پہنچ گئے۔

وہیں اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا ہے کہ ایل جی پالی مرس انڈیا کمیکل پلانٹ سے گیس کے اخراج کے واقعہ میں تاحال 11افراد کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے ہر مرنے والے شخص کے افراد خاندان کے لئے ایک کروڑروپئے معاوضہ کااعلان کیا۔

کنگ جارج اسپتال جہاں بیشتر متاثرین زیرعلاج ہیں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک کروڑروپئے معاوضہ کی رقم ان افراد کو دی جائے گی جو دو تا تین دن زیرعلاج تھے اور دس لاکھ روپئے کا معاوضہ ان افراد کو دیاجائے گا جو ونٹی لیٹرس پر ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے افراد جو اس واقعہ کی وجہ سے بیمار پڑگئے اور ابتدائی علاج اسپتال میں ان کا کروایا گیا کو فی کس 25000روپئے دیئے جائیں گے۔

وزیراعلی نے کہا کہ اسپیشل چیف سکریٹری ماحولیات وجنگلات کی زیرقیادت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔وشاکھاپٹنم کے کلکٹر اور کمشنر پولیس وشاکھاپٹنم کو اس کے ارکان بنایاگیا ہے۔یہ کمیٹی اس واقعہ کی جانچ کرے گی اور مزید اقدامات کے سلسلہ میں حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔قبل ازیں وزیراعلی وجئے واڑہ سے وشاکھاپٹنم پہنچے تاکہ اسپتالوں میں متاثرین کی عیادت کی جاسکے۔

Tags:

You Might also Like