Type to search

ٹی وی اور فلم

چار سال پہلے برے دور سے گذر رہی تھی، پرینیتی چوپڑا

پرینیتی چوپڑا

فلمی ڈسک،1جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انسان کی زندگی میں اچھا برا دور آتا رہتا ہے۔ ضروری ہے کہ اس سے سبق لیکر آگے بڑھا جائے۔ پرینیتی چوپڑا کا بھی ایسا ہی ماننا ہے کہ عشق زادے سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے ساتھ ہی پرینیتی چوپڑا سے بہت امید لگائی گئی تھی۔ لیکن انکو وہ متوقع کامیابی نہیں مل پائی۔ سال 2016 انکے لیے بے حد برا رہا جب وہ مشکلات کا سامنا کررہی تھی۔ اس وقت پرینیتی چوپڑا بے حد برے ڈپریشن میں تھی۔

 

View this post on Instagram

 

Trailer out now! Link in bio @arjunkapoor #DibakarBanerjee’s #SandeepAurPinkyFaraar in cinemas on 20th March, 2020 @sapfthefilm @yrf

A post shared by Parineeti Chopra (@parineetichopra) on

پرینیتی چوپڑا کو لگتا تھا کہ انکا یہ برا دور کبھی ٹھیک نہیں ہوگا۔ بامبے ٹائمز سے اپنی بات چیت میں پرینیتی چوپڑا نے بتایا ہے کہ انکو کئی بار محسوس ہوا کہ وہ اس سب سے باہر نہیں نکل پائی۔ لیکن زندگی کی ہر جنگ آپ کے لیے سبق لیکر آتی ہے اور آپ کو مضبوط بناتی ہے۔ تو پرینیتی چوپڑا کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ ویسے اب پرینیتی چوپڑا کو لگتا ہے کہ اگر زندگی میں مشکلوں نہ آئیں تو لائف بالکل بورینگ رہے۔

سال 2017 میں پرینیتی چوپڑا کی دو فلمیں آئی تھی۔ میری پیار بندو، جو بری طرح فلاپ رہی۔ لیکن سب برابر کردیا گول مال اگین کی زوردار کامیابی نے۔ بیشک یہ ملٹی اسٹارر تھی لیکن پرینیتی چوپڑا کے لیے نئی شروعات کا موقع لیک رآئی۔ انکے کام کی تعریف ہوئی تھی۔

پرینیتی چوپڑا کی فلم سندیپ اور پنکی فرار کی پرومشن شروع ہی ہورہی تھی کہ کورونا کے آنے سے سب روک گیا۔ اسکے علاوہ انکی آنے والی فلموں میں دی گرل آن دی ٹرین اور ثانیہ مرزا کی بائیوپک ہے۔

Tags:

You Might also Like