Type to search

اسپورٹس

انگلینڈ کی سابق کپتان کلیئر کونر ایم سی سی کی پہلی خاتون صدر

clare connor

کبھی لارڈز کے لانگ روم جانے نہیں دیا جاتا تھا، اب بنیں گی دنیا کے سب سے معزز کرکٹ کلب کی صدر


اسپورٹس ڈسک،25جون(ذرائع) انگلینڈ کی سابق کپتان کلیئر کانر میرلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی پہلی خاتون صدر بنیں گی۔ کلب کے 233 سال کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوگا جب کوئی خاتون یہ عہدہ سنبھالیں گی۔

43 سالہ کلیئر فی الحال انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ویمنز کرکٹ کی مینجینگ ڈائریکٹر ہے۔ وہ یکم اکتوبر 2021 کو اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔

کلئیر نے کہا کہ میں ایم سی سی کی نئی صدر مقرر کیے جانے پر کافی فخر محسوس کررہی ہوں۔ کرکٹ نے میری زندگی کو بہت کچھ دیا ہے اور اب مجھے یہ شاندار فخر کرنے والا لمحہ دیا گیا ہے۔

ایم سی سی میں فی الحال 18000 فل ممبران ہے حالانکہ اس کلب نے پہلی بار کسی خاتون کو فل ممبرشپ 2018 میں ہی دی ۔ اس سے 20 سال پہلے ہی کسی خاتون کو اس میں جوائن کرنے کا ووٹ دیا گیا تھا۔


لارڈس میں ایم سی سی واقع ہے۔ اسی کلب کا یہ گراؤنڈ بھی ہے۔ یہ کلب کرکٹ کے اصولوں کا سرپرست اور ثالث کا کردار ادا کرتا ہے۔

کلیئر نے کہا، ہمیں اصل میں یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ ہم کتنا آگے آگئے ہیں۔ میں نو سال کی تھی جب پہلی بار لارڈس آئی تھی۔ یہاں آکر میری آنکھیں کھلی ہی رہ گئی تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب خواتین کو لانگ روم میں جانے نہیں دیا جاتا تھا۔ وقت کافی بدل گیا ہے۔
انہوں نے کہا، اب مجھے یہ بڑا موقع ملا ہے۔ موقع ایم سی سی میں اپنے رول ادا کرنے کا۔ یہ کرکٹ کا سب سے با اثر کلب ہے۔ ہم مستقبل میں بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

ایک کھلاڑی ، ایک آل راؤنڈر کے طور پر کلیئر 2005 میں ایشیز جینے والی انگلینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان تھی۔ انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے 42 سال بعد یہ سیریز جیی تھی۔