Type to search

ٹی وی اور فلم

آرتی سنگھ نے لاک ڈاؤن میں کم کیا وزن

آرتی سنگھ

ٹی وی ڈسک،13اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 13 میں نظر آچکی آرتی سنگھ ان دنوں زبردست بحث میں ہے۔بحث ہے انکے ایبس کی۔ دراصل آرتی سنگھ نے اس لاک ڈاؤن میں پانچ کلو وزن کم کرلیا ہے۔ اور اپنا لیٹسٹ لک شیئر کیا ہے۔

آرتی سنگھ نے انسٹاگرام پر اپنی وزن کم کرنے سے پہلے اور بعد کی تصویر پوسٹ کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ انہوں نے صرف 40 منٹ کے یوگا اور 50 منٹ کی برسک واک کے ذریعہ مہینے بھر میں ہی پانچ کلو وزن کم کرلیا ہے۔

آرتی سنگھ کے اب ایبس بھی نظر آرہے ہیں، جس سے کافی خوش ہے۔ آرتی سنگھ نے انسٹاگرام پر لکھا یہ پہلی تصویر 15 مارچ کو لی تھی اور یہ اب کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

❤LOVE ….

A post shared by Arti Singh (@artisingh5) on

میں بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ابھی بیسٹ فارم نہیں ہے لیکن دھیرے دھیرے حاصل کرلونگی۔ 15مارچ سے لیکر ابھی تک میں نے پانچ کلو وزن کم کیا۔ ایسا نہیں ہے کہ کوئی پتھر توڑے۔ ہر دوسرے دن میں نے بس 40 منٹ کا یوگا اور 50 منٹ کا برسک واک کی۔

 

آرتی سنگھ نے آگے لکھا، ورزش اور یوگا کے درمیان میری سب سے بڑی لڑائی دیر رات لگنے والی بھوک تھی۔ ہر رات مجھے بس کچھ نہ کچھ کھانے کے لیے چاہیئے ہوتا تھا۔

شاید بوریت اور ابھی کے جو حالات چل رہے ہیں انکی وجہ سے آپ کو یقین نہیں ہوگا کہ میں نے اپنے برتھ ڈے پر چائنیز فوڈ کھایا۔ لیکن میں ڈائٹ فالو نہیں کرپاتی ۔

ان لوگوں کو میرا سلام ہے جو ایسا کرپاتے ہیں۔ کاش میں بھی ویسا ہی کرپاتی، تھوڑا ذیادہ ٹائم لگے گا۔ شاید ایک مہینہ اور ۔۔۔ یہی وہ ٹائم ہے جب آپ خود کو فیزیکلی اور مینٹلی تیار کرسکتے ہیں۔

بتادیں کہ آرتی سنگھ نے اپنے کیریئر کی شروعات ٹی وی شو مائیکہ، سے کی تھی، حالانکہ اس شو میں انہیں نوٹس نہیں کیا گیا ۔ لیکن بگ باس 13 سے آرتی سنگھ کی لائف میں بڑا بدلاؤ آیا ہے۔

بگ باس 13 میں انہوں نے اپنی پرسنل لائف کو لیکر کئی چونکانے والے خلاصے کیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے 3 سال تک کام نہ ملنے کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔ اس وقت وہ رات بھر روتی تھی۔

Tags:

You Might also Like