Type to search

ٹی وی اور فلم

بگ باس: 13 سال کی عمر میں میرے ساتھ ہوئی تھی عصمت ریزی کی کوشش ۔ آرتی سنگھ

فلمی ڈسک،12جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 13 میں چھپاک کی ٹیم ایسڈ ایٹک متاثرہ لکشمی اگروال کے ساتھ بگ باس کے گھر میں آنے والی ہے۔ لکشمی کے ساتھ دپیکا پاڈوکون اور ایکٹر وکرانت میسی بھی ہونگے۔
جو پرمو شیئر کیا گیا ہے اس میں لکشمی اگروال اپنی کہانی سناتی ہے تو انکی آنکھوں میں آنسو آجاتا ہے۔ ہر کوئی لکشمی کے آنسو پوچھنے کے لیے آگے آتا ہے۔ اسکے بعد کچھ ایسا ہوگا کہ آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے۔ گھر کا ہر رکن اپنی کہانی سنانے کے لیے آگے بڑھتا ہے۔
سب سے پہلے ہم دیکھتے ہیں کہ کامیڈین کرشنا ابھیشک کی بہن آرتی سنگھ اپنی کہانی شیئر کرتی ہے۔ آرتی بتاتی ہے کہ جب وہ صرف 13 سال کی تھی تو انکےساتھ عصمت ریزی کی کوشش کی گئی۔ اس وقت وہ اپنے گھر کے اندر ہی تھی۔ آرتی آگے بتاتتی ہے کہ وہ کہانی یاد کرکے میرے ہاتھ کانپنے لگتے ہیں، پورے گھر کا ماحول غمگین ہوجاتا ہے۔
اسکے بعد وشال آدتیہ سنگھ نے بھی اپنی کہانی سنائی۔ مدھوریما تلی نے اپنے ساتھ ہونے والی چھیڑ چھاڑ کے واقعات کے بارے میں بتایا، انکی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ سب نے انہیں حوصلہ دیا۔
اپنی کہانی سناتے ہوئے رشمی دیسائی کہتی ہے کہ جب بچی تھی تو سب کہتے تھے کہ کہاں سے یہ لڑکی پیدا ہوگئی ۔ میں ان ہی تینوں کے الفاظوں کے ساتھ بڑی ہوئی۔
بالی ووڈ اداکارہ دپیکا اپنی کہانیاں شیئر کرنے کے لیے کسی کو شکریہ دیتی ہے۔ لکشمی بھی سب کو شکریہ کہتی ہے۔ اسکے بعد سبھی گھر والے چھپاک کی ٹیم کے ساتھ گیم کھیلتے ہیں۔ جو بھی اس گیم میں جیت حاصل کرئے گا اسے چھپاک کی ٹیم کی طرف سے انعام دیا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like