Type to search

ٹی وی اور فلم

آرتی سنگھ سمندر کی لہروں میں کھیلتی دیکھی

arti-singh-beach

ٹی وی ڈسک،15مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 13 میں آخری وقت تک مورچہ سنبھالنے والی آرتی سنگھ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں ، اور انہوں نے اپنا ایک بیچ ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں آرتی سنگھ سمندر کی لہروں کے ساتھ کھیلتی نظر آرہی ہے۔ حالانکہ لاک ڈاؤن چل رہا ہے۔ اور سبھی لوگ گھروں میں بند ہیں۔ آرتی سنگھ کا یہ ویڈیو پرانا ہے۔ اور اس ویڈیو کے ذریعہ انہوں نے دیکھانے کی کوشش کی ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد انکا کس طرح کا ردعمل رہنے والا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Me after lockdown…….. main chali main chali dekho pyar ki gali …….. 😃😃😃😃😃😃😃😃😃😃

A post shared by Arti Singh (@artisingh5) on

آرتی سنگھ نے اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، میں لاک ڈاؤن کے بعد ۔۔۔ میں چلی میں چلی دیکھو پیار کی گلی۔۔۔ یہی نہیں،، فینس ان سے روزآنہ فوٹو پوسٹ کرنے کے لیے کہے رہے ہیں۔ ایک فین نے لکھا ہے، پلیز روزآنہ ایک فوٹو پوسٹ کرتے ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ نئی ہے یا تھروبیک۔

بتادیں کہ آرتی سنگھ بگ باس 13 میں نظر آئی تھی، اور وہ گھر میں بہت ہی ایمانداری کے ساتھ گھر میں تھی، جسے لیکر سلمان خان نے انکی خوب تعریف بھی کی تھی۔ آرتی سنگھ کامیڈین ۔ ایکٹر کرشنا ابھیشک کی بہن ہے۔

Tags:

You Might also Like