Type to search

ٹی وی اور فلم

بگ باس سے مشہور آرتی سنگھ کا انگریزی گانے پر ڈانس

آرتی سنگھ

ٹی وی ڈسک، 15 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کامیڈین کرشنا ابھیشیک کی بہن اور بگ باس سے مشہور آرتی سنگھ کا نیا انداز آپ کو حیران کردے گا، انہیں دیکھ کر آپ کو بھی یہی لگے گا کہ شاید آرتی سنگھ نے لاک ڈاؤن میں خوب ورک آوٹ کیا ہے-
جسکے بعد انکا پرفیکٹ باڈی فیگر بے حد شاندار نظر آرہا ہے- اب اپنی ٹونڈ باڈی کو فلانٹ کرنے میں بھی پچھے نہیں ہے آرتی سنگھ-

 

حال ہی میں وہ ایک انگریزی گانے پر خوب ڈانس کرتی نظر آئی- انکا یہ ڈانس دیکھ کر آپ بھی انکی انرجی اور اسٹائل کے قائل ہوجائیں گے-

آرتی سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو شیئر کیا ہے- ویڈیو میں ایک خوبصورت پارک کا بیک گراؤنڈ نظر آرہا ہے، پارک میں آرتی سنگھ اپنے ڈانسینگ انداز سے ایک نیا ماحول بنا رہی ہے-

گووندا کی بھانجی نے دنیا کے مشہور سنگر اکون کے ہٹ نمبر ہے لیڈی ڈراپ اٹ، پر ڈانس کیا ہے- اس میں انکی انرجی بھی کمال کی ہے- اپنے بیباک ڈانس اور اعتماد کے ساتھ ان لائنس کو صحیح طریقے سے فالو کرتی نظر آرہی ہے آرتی سنگھ-

سال 2007 میں زی ٹی وی کے شو مایکا سے کیریئر کی شروعات کرنے والی آرتی کا لک بھی اس میں تھوڑا چونکانے والا ہے- آرتی نے زبردست وزن کم کیا ہے- گرین کلر کے برالیٹ ٹاپ اور جنس میں آرتی بے حد خوبصورت لگ رہی ہے-

 

آرتی سنگھ کے فینس کو انکا یہ ڈانس خوب پسند آرہا ہے-

آرتی سنگھ کی پیدائش 5 اپریل 1985 کو ہوئی۔ انکے والد کا نام اتما پرکاش اور والدہ کا نام گیتا سنگھ ہے۔ آرتی مشہور بالی ووڈ ایکٹر گووندا کی بھانجی ہے۔ اور کامیڈین کرشنا ابھیشیک کی بہن ہے۔ اور ٹی وی اداکارہ راگنی کھنہ اور سومیا سیٹھ کی کزن ہے۔

بتادیں کہ آرتی سنگھ بگ باس 13 میں نظر آئی تھی، اور وہ گھر میں بہت ہی ایمانداری کے ساتھ گھر میں تھی، جسے لیکر سلمان خان نے انکی خوب تعریف بھی کی تھی۔

Tags:

You Might also Like