Type to search

وائرل

دیشا پرمار نے باتھ ٹب میں کرایا فوٹو شوٹ

دیشا پرمار باتھ ٹب

وائرل ڈسک،23 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹار پلس کے سیریل پیار کا درد ہے میٹھا میٹھا پیارا پیارا میں پنکھوری کا رول ادا کرنے والی ٹی وی اداکارہ دیشا پرما کافی وقت سے راہول ویدیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو لیکر بحث میں ہے۔ لیکن ان دنوں وہ اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کو لیکر خبروں میں ہے۔

حال ہی میں دیشا پرمار نے باتھ ٹب میں بیٹھ کر پوز دیئے ہیں۔ انہوں نے اس میں بلیک آوٹ فٹ پہنا ہے۔ ان تصویروں میں دیشا بے حد خوبصورت لگ رہی ہے۔

دیشا پرمار باتھ ٹب کی ان تصویروں کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا، نیپ لینے اور چل کرنے کے لیے سب سے پسنیدہ جگہ، اب سوشل میڈیا پر دیشا کی یہ تصویریں کافی وائرل ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DP (@dishaparmar)

 

دیشا کے چاہنے والے ان تصویروں پر خوب کمنٹ کررہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا، راہول کے کمنٹ کا انتظار ہے، جبکہ ایک دیگر یوزر نے لکھا، اتنی ہاٹ ہو کہ پانی بھی سوکھ گیا۔

دیشا پرمار کی پیدائش 11نومبر 1992 میں دہلی میں ہوئی۔ پرمار نے سادھو واسوانی انٹرنیشنل اسکول دہلی سے تعلیم حاصل کی۔

دیشا پرمار ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ اسٹار پلس کے سیریل پیار کا درد ہے میٹھا میٹھا پیارا پیارا میں پنکھوری کا رول ادا کیا تھا۔

ہائر سکنڈری تعلیم کے دوران انہوں نے ڈانس مقابلے اور فیشن شوز میں حصہ لیا۔

ایک سال کے لیے انہوں نے دہلی کی ایک کمپنی ایلیٹ ماڈل مینجمنٹ انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ میں کام کیا اور راجشری پروڈکشن میں آڈیشن دیا۔ جب وہ  17 سال کی عمر میں تھی انہیں پنکھوری کا رول ملا۔

غور طلب ہے کہ راہول ودیا اس وقت دیشا سے دور خطروں کے کھلاڑی 11 کی شوٹنگ کے لیے جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں ہے۔

اس دوران دونوں ہی ایک دوسرے کو بہت یاد کررہے ہیں۔ حال ہی میں ایک لائیو انسٹاگرام سیشن کے دوران راہول نے دیشا کے لیے گانا بھی گایا تھا۔ جسے سن کر اداکارہ کافی جذباتی ہوگئی تھی۔

دیشا پرمار سنگر راہل ویدیا کے ساتھ سال 2019 میں میوزک البم یاد تیری میں نظر آچکی ہے اس البم کے سنگر راہل ویدیا تھے۔

پیار کا درد ہے میٹھا میٹھا پیارا پیار کے لیے دیشا کو سال 2013 میں فریش نیو فیس کا انڈین ٹیلی ایوارڈ ملا۔ اور اسی سال انٹرٹینر آف دی ایئر کا بگ اسٹار انٹرٹیمنمٹ ایوارڈ ملا۔ اور سال 2014 میں بیسٹ جوڑی کا انڈین ٹیلی ایوارڈ ملا۔

زی ٹی وی کے شو وہ اپنا سا سیریل کے لیے سال 2017میں فیورٹ نیا سدسیہ کا زی رشتے ایوارڈ ملا۔

دیشا کئی ٹی وی شوز اور ریالٹی شوز میں کام کرچکی ہے جن میں پیار کا درد ہے میٹھا میٹھا پیارا پیارا، ساتھ نبھانا ساتھیہ، ایک دوسرے سے کرتے ہیں پیار ہم، من کی آواز پرتیگیہ، بگ باس 9، وہ اپنا سا، کم کم بھاگیہ، جمائی راجہ، جیسے شوز شامل ہیں۔

Tags: