Type to search

ٹی وی اور فلم

رنبیر کپور نبھائیں گے ساؤتھ بلاک بسٹر بھیشما کا ہندی ریمیک میں لیڈ رول

فلمی ڈسک،24مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھلے ہی اس وقت بالی ووڈ انڈسٹری میں کام تھم گیا ہے لیکن رنبیر کپور کے فینس کے لیے ایک زبردست خبر آئی ہے۔ ہم ایسا اس لیے کہے رہے ہیں کیونکہ رنبیر کپور کی جھولی میں ایک دھماکہ دار پروجیکٹ آگرا ہے۔ تازہ مل رہی معلومات کی مانیں تو رنبیر کو ساؤتھ کی بلاک بسٹر فلم بھیشما کے ہندی ریمیک میں کام کرنے کے لیے اپروچ کیا گیا ہے۔ تلگو زبان میں بنی یہ فلم 21فروری کو باکس آفس پر دستک دے چکی ہے۔ اس فلم نے آتے ہی زبردست کمائی کی تھی۔

فلم بھیشما میں ساؤتھ سپر اسٹار نتین اور رشمیکا لیڈ رول میں نظر آئے تھے۔ ان دونوں ستاروں کی زبردست کمیسٹری کا ہی نتیجہ تھا جو فلم کو فینس کے ساتھ ساتھ کریٹکس نے بھی خوب سراہا تھا۔ اس سے پہلے بھی کرن جوہر کئی تلگو فلموں کا ہندی ریمیک بنا چکے ہیں۔ حال ہی میں کرن جوہر نے وجے دیوراکونڈا کی فلم ڈیئر کامریڈ کا ریمیک بنا کا اعلان کیا تھا ۔ یہاں اگر بات کی جائے بھیشما کی تو کرن جوہر اس فلم کو دیکھ چکے ہیں اور انکو فلم کی کہانی کافی پسند آئی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ کرن جوہر فلم کے ریمیک رائٹس خریدنے کا ذہن بنا رہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like