Type to search

فیشن

اسٹائل کے معاملے میں ریہا کپور ہے بہن سونم کپور سے کافی آگے

فیشن ڈسک، 24مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سونم کپور کو بالی ووڈ کی فیشنسٹا مانا جاتا ہے۔ وہ ایسی اداکارہ ہے جو تقریبا ہمیشہ ہی سب سے پہلے کسی نئے اسٹائل کو پہنی دیکھائی دیتی ہے۔ اسکے بعد اس فیشن کو دوسری بالی ووڈ بیبس بھی فالو کرتی دیکھی جاتی ہے۔ حالانکہ آپ کا شاید پتہ نہں ہو لیکن سونم کے ذیادہ تر اسٹائلش لک کے پچھے انکی بہن ریہا کا ہاتھ ہوتا ہے۔ جو خود اسٹائل کے معاملے میں زبردست ہے۔
ریہا کپور نہ صرف سونم کپور کی بہن اور انیل کپور کی چھوٹی بیٹی کے طور پہچان رکھتی ہے۔ بلکہ وہ فیشن کی دنیا میں کافی ایکٹیو ہے۔ ریہا نہ صرف اپنی بہن سونم کپور بلکہ کرینہ کپور، سوناکشی سنہا جیسی کئی اداکاراؤں کو انکے خاص لمحوں کے لیے اسپیشل لک دیتی ہے۔ ریہا کئی جیولری کمپنیوں اور فیشن ڈیزائنرس کے ساتھ بھی کام کرتی ہے۔ ماسابا گپتا اور پیپابولا کے ساتھ انکے کولابریشن کےکپڑے اور جیولری کافی مقبول ہے۔

ویسے ریہا کپور کا خود فیشن لیبل بھی ہے جسکا نام Rheson ہے۔ یہ انہوں نے اپنی بہن سونم کے ساتھ مل کر شروع کیا ہے۔ کپور خاندان کی یہ لاڈلی باس لیڈی خود کے فیشن کو مضبوط انرجی اینڈ سیکسی بتاتی ہے۔ اسی کو وہ اپنے ڈیزائن میں بھی اتارنے کی کوشش کرتی ہے۔ ریہا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ فیشن کےمعاملے میں سونم سے الگ ہے۔ سونم کو فیمینن اینڈ سیکسی مکس اسٹائل کے کپڑے ذیادہ پسند آتے ہی۔ وہ کلر کا انتخاب بھی اسی سوچ پر کرتی ہے۔ ریہا نے بتایا تھا کہ بہن سونم کے الٹ انہیں مینس اوور ذیادہ پسند آتے ہیں۔ وہ اپنی اسٹائل میں اسے شامل کرتی ہے۔ تبھی انکے فیشن میں جیکٹس، کورٹس، پینٹس، اوور سائز کپڑے جیسی چیزیں دیکھائی دیتی ہے۔

ریہا اپنے اس بولڈ اسٹائل سے فیشن میں بھی بولڈ چینج لا رہی ہے۔ انکی اس سب سے الگ اپروچ کی وجہ سے ہی انہیں انڈسٹری میں بھی اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیابی ملی ہے۔ فوٹو ریہا کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags: