Type to search

بزنس

ائیرٹیل میں بڑا حصہ خرید سکتی ہے ایمیزون

بزنس ڈسک،4جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک کی دوسری بڑی ٹیلی کام کمپنی بھارتی ایئرٹیل میں امریکی ای۔کامرس کمپنی ایمیزون بڑی حصہ داری خرید سکتی ہے۔ نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق ابھی ڈیل کو لیکر شروعاتی بات چیت جاری ہے۔ یہ ڈیل 200 کروڑ ڈالر (قریب 15000 کروڑ روپے) میں ہوسکتی ہے۔

اب آگے کیا ہوگا اگر ڈیل پر پوری طرح سے اتفاق رائے بن جاتا ہے تو ایمیزون موجودہ قیمت پر 5فیصدی حصہ داری خرید سکتی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ ڈیل کی مالیت قریب 15ہزار کروڑ روپے ہوسکتی ہے۔ اس وقت ایئرٹیل کے پاس قریب 30 کروڑ گراہک ہیں۔ ملک میں سب سے ذیادہ گراہک ریلائنس جیو کے پاس ہیں۔

رائٹرز کو ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان اور ایمیزون کے درمیان بات چیت ابتدائی مرحلے میں ہے اور ڈیل کی شرطیں بدل سکتی ہیں۔ حالانکہ ڈیل کو لیکر ایمیزون نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Tags:

You Might also Like