Type to search

بزنس

ایئرٹیل کا جیو کے ساتھ اسپیکٹرم ٹریڈنگ معاہدہ

ایئرٹیل جیو اسپیکٹرم

دہلی۔ ممبئی سمیت آندھرا پردیش میں اور بہتر ہونگی ریلائنس جیو کی کی گراہک خدمات
1497 کروڑ روپے میں ایئر ٹیل سے خریدا سپیکٹرم


ممبئی۔6 اپریل ۔ 2021 (پریس نوٹ) ریلائنس جیو انفو کوم لمیٹڈ ( آر جے آئی ایل) نے بھارتی ایئر ٹیل لمیٹڈ کے ساتھ ہوئے ایک سپیکٹرم ۔ ٹریڈنگ سمجھوتے کے تحت، آندھرا پردیش، دہلی اور ممبئی سرکل کے 800 میگا ہرٹز بیڈ میں سپیکٹرم کے حقوق خریدے ہیں۔

ریلائنس جیو 800 میگا ہرٹز بینڈ میں آندھرا پردیش میں 3.75، دہلی میں 1.25 اور ممبئی میں 2.50 میگا ہرٹز اضافی سپیکٹرم کا استعمال کر اپنے گراہکوں کو بہتر خدمات دے سکے گا۔ ان تین سرکل میں ریلائنس جیو کے پاس کل 7.5 میگا ہرٹز اضافی سپیکٹرم دستیاب ہوگا۔

یہ ٹریڈنگ ایگریمنٹ محکمہ ٹیلی مواصلات کے ذریعہ جاری سپیکٹرم ٹریڈنگ کے رہنما اصولوں کے مطابق کیا گیا ہے۔ سبھی ریگولیٹری اور قانونی منظوری کے بعد ہی سمجھوتہ لاگو ہوگا۔ سپیکٹرم خریدنے کیلئے ریلائنس جیو کل 1,497 کروڑ روپے کا بھگتان کرے گا۔ جس میں ڈیفریڈ پیمنٹ کے تحت ایڈجسٹمنٹ 459 کروڑ کا بھگتان شامل ہے۔

سپیکٹرم کے استعمال کیلئے ہوئے سمجھوتے کے بعد ریلائنس جیو کے پاس ممبئی سرکل کے 800 میگا ہرٹز بینڈ میں 2×15میگا ہرٹز سپیکٹرم اور آندھرا پردیش اور دلی سرکل میں 800میگا ہرٹز بینڈ میں 2×10میگا ہرٹز سپیکٹرم دستیاب ہونگے، جس سے ان سرکلوں میں سپیکٹرم بیسڈ گراہک خدمات کو اور مضبوط کیا جاسکے گا۔ امید کی جارہی ہے کہ نیا سپیکٹرم کے جڑنے کے ساتھ ہی ریلائنس جیو کا بنیادی ڈھانچہ اور نیٹ ورک صلاحیت اور بہتر ہوگی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *