Type to search

ٹی وی اور فلم

مہیکا شرما تعلیمی نظام پر کی بات

مہیکا شرما

فلمی ڈسک،4جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی لوگوں کو برے حالات سے گذرنا پڑ رہا ہے۔ اس دوران کئی شخصیات دور دراز مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔ بات کی جائے مہیکا شرما کی تو وہ کئی مہینے سے ہی امریکہ میں ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے خلاصہ کیا تھا کہ وہ اس وقت ہندوستان کسی بھی حالت میں نہیں لوٹنا نہیں چاہتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahika Sharma (@memahikasharma) on

مہیکا کو اپنی صحت کے ساتھ ساتھ آس پاس کے لوگوں کو بھی فکر ہے اور اسی وجہ سے اداکارہ کو خود کو کورنٹائن میں رکھا ہوا ہے۔ مہیکا کورونا وائرس وبا کے دوران سفر کرکے اپنے خاندان، دوستوں اور اپنے چاہنے والوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتی ہے۔ اور اسی وجہ سے انہوں نے امریکہ میں ہی رہنے کا فیصلہ لیا ہے۔

اس درمیان مہیکا شرما ایک بار پھر سے سرخیوں میں ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں کہا کہ پڑھا لکھا ہندوستان اس وبا سے اور بھی بہتر طریقہ سے لڑسکتا تھا، لیکن ایسا نہیں ہوپارہا ہے۔

اداکارہ نے بتایا ہے کہ ، ہندوستان کورونا وائرس کی حالت سے نمٹنے میں اور خوبصورتی سے قابل ہوتا ۔

ہمارے ملک میں ایک بڑی آبادی غیر تعلیم یافتہ ہے۔

تعلیم نہ صرف ڈگری حاصل کرنے یا بنیادی معلومات رکھنے کے بارے میں ہے،

بلکہ اسکا نچوڑ مشکل حالات کو صحیح طریقے سے سے سنبھالنے اور حالات کو ٹھیک سے سمجھنے میں بھی ہے۔

مہیکا شرما نے آگے کہا کہ اس سلسلہ میں سرکار سالوں سے کوشش کررہی ہے ۔

ملک میں والدین اپنے بچوں کو اچھی تعلیم نہیں دے رہے ہیں۔

ہمارے ملک میں والدین ، پڑھائی پر توجہ اور اہمیت نہیں دیتے ہیں۔

اور ہم آج اس بحران کا سامنا کررہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like