Type to search

بزنس

ریلائنس کے رائٹس ایشو کو 159 فیصد سبسکریپشن

115693 crore investment in Jio platform

بزنس ڈسک،4جون (پریس نوٹ) دھن کیبر مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے رائٹ ایشو کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے لکویڈیٹی کی تنگی اور شیئر بازاروں کی اٹھا پٹک کے باوجود سرمایہ کاروں کی چوطرفہ زودار حمایت ملی ہے اور اسے سائز سے ڈیزھ گنا سے ذیادہ سبسکریپشن ملا۔ 20 مئی کو کھلاایشو بدھوار کو بند ہوا اور اسے 159 فیصد سبسکریپشن ملا۔ ریلائنس انڈسٹریز نے رائٹس ایشو سے 53124 کروڑ روپے جٹانے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ اسے 84ہزار کروڑ روپے سے ذیادہ کی بولیاں ملی ہیں۔ رائٹس ایشو ہے۔ یہ نہیں ریلائنس کارائٹ ایشو کسی نان۔ فنانش کمپنی کا پچھلے ایک دہائی میں لایا گیا دنیا کا سب سے بڑا رائٹس ایشو ہے۔

کمپنی نے رائٹ ایشو کے تحت 42.26 کروڑ شیئر آفر کئے تھے جبکہ جو بولیاں آئی ہیں ان کی تخمینہ قیمت قریب 84 ہزار کروڑ روپے بیٹھتی ہے۔ رائٹس ایشو کے اوور سبسکرائب ہونے کا مطلب ہے کہ شیئر ہولڈروں نے اپنے اینٹائٹلمنٹ سے ذیادہ شیئروں کے لیے درخواست کی ہے۔ رائٹس ایشو کمیٹی کی ایکویٹی شیئروں کی الاٹمنٹ کو منظور دینے کے لیے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ 10 جون کو ہوگی۔ رائٹس ایشو شیئر کی بی ایس ای اور این ایس ای پر الگ الگ انٹرنیشنل سیکوریٹی آئیڈینٹٹی نمبر (آئی ایس آئی ای) کے تحت 12 کوانلسٹڈ ہونے کی امید ہے۔

رائٹس ایشو کی کامیابی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر شری مکیش امبانی نے کہا، میں اپنے عزاز اور معزز شیئر ہولڈروں کو اس رائٹس ایشو میں حصہ لینے کے لیے اور ملک کے پونجی بازار کی تاریخ میں نیا سنگ میل قائم کرنے اور اسے اعزاز کا مظہر بنانے کے لیے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے بانی دھیرو بھائی امبانی کے وقت سے ہی ہمارے شیئر ہولڈر ہمیشہ سے ہماری سب سے بڑی طاقت رہے ہیں۔ بھروسہ پر مبنی ہمارے دہائیوں پرانے رشتے نے ہمیں مسلسل بہتر نشانہ حاصل کرنے کے لیے ترغیب دی ہے۔ ریلائنس کے مستقبل میں شیئر ہولڈروں کے اس غیر معمولی وشواس کو ہم تہ دل سے تسلیم کرتے ہیں۔

ہمرا ویزن ہمیشہ سے ملک کی مربوط اور فوری گروتھ میں شامل ہے جو صرف ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں کو اپنانے سے ممکن ہے، یہ 130 کروڑ بھارتیوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کرئے گا۔ رائٹس ایشو میں شیئر ہولڈروں کا زبردست بھروسہ ہمیشہ مطمئن کرتا ہے کہ ہمارے شیئر ہولڈر ہمارے ویزن اور مشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان کی حمایت ہمارے عزم کو اور مضبوط کرے گا کیونکہ ہم ایک نئے بھارت کے لیے ایک نیا ریلائنس بنانے کی طرف مضبوطی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

شری امبانی نے کہا، رائٹس ایشو کی کامیابی کو کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے حوالے میں دیکھا جانا چاہیئے۔ یہ کامیابی بھارتی معیشت کی طاقت میں گھریلو سرمایہ کاروں ، بدیشی سرمایہ کاروں اور چھوٹے رٹیل شیئر ہولڈروں میں موجود وشواس کی بھی علامات ہے۔ مجھے کوئی شک نہیں ہیکہ بھارتی معیشت پھر سے رواں دواں ہوکر آنے والے وقت میں اعلی شرح ترقی حاصل کرکے بھارت کو دنیا میں ایک سرکردہ ڈیجیٹل ملک بنائے گی۔

ریلائنس کا رائٹس ایشو سوموار کو ہی پوری طرح سے سبسکرائب ہوچکا تھا آخری دو دنوں میں اس کے اور ذیادہ سبسکرائب ہونے کی امید تھی۔ اس طرح کے رائٹس ایشو میں ادارہ جاتی انویسٹر آخری دنوں میں ہی شیئر کو خریدنے کی رضامندی دیتے ہیں۔ اس لیے آخری دو دنوں میں رائٹس ایشو کے خریداروں کی تعاد میں بھاری اضافہ دیکھنے کو ملا۔

ریلائنس نے پندرہ شیئروں پر ایک شیئر رائٹ ایشو کے تحت دینے کی پیشکش کی ہے۔ کمپنی دس روپے قیمت کا شیئر 1247 روپے پریمئم کے ساتھ 1257 روپے پر دے گی۔ بدھوار کو کاروبار کے اختتام پر ریلائنس کا شیئر بی ایس ای میں 1542.45 روپے پر بند ہوا تھا۔

ایشو دستاویز کے مطابق ریلائنس تین ۔ چوتھائی رقم کو اپنا قرض اتارنے پر خرچ کریگی۔ قانونی اور دیگر خرچوں کو نکالنے کے بعد ریلائنس کو ایشو سے 53036.13 کرور روپے حاصل ہونگے۔ شیئر ہولڈروں کو ایشو کی رقم تین قسطوں میں 25فیصد درخواست کے وقت اتنی ہی اگلے سال مئی اور باقی نمبر میں ادا کرنی ہے۔

کمپنی نے اس سے پہلے 1991 میں کنوریٹبل ڈبینچر سے پبلک طور سے رقم جٹائی تھی۔ بعد میں 55 روپے قیمت پر ڈبینچر کوشیئر میں تبدیل کیا گیا تھا۔

مکیش امبانی کا منصوبہ اگلے سال تک ریلائنس کو قرض سے پاک کرنےکی ہے۔ اس سال مارچ تک 336296کروڑ روپے کا قرص تھا اور 175259 کروڑ روپے کی نقدی تھی۔ اس طرح کمپنی کے اوپر 161035 کروڑ روپے کا خالص قرض تھا۔

ریلائنس انڈسٹریز نے حال ہی میں اپنی ڈیجیٹل یونٹ جیو پلیٹ فارم میں فیس بک، سلور لیک، وسٹا ایکویٹی ، کے کے آر اور جنرل اٹلانٹک کو بیچ کل 78.562کروڑ روپے کی رقم جٹائی ہے۔

Tags:

You Might also Like