Type to search

ٹیکنالوجی

ایئرٹیل ایکسٹریم فائبر ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروس ان 25 شہروں جلد ہوگی شروع

ٹیکنالوجی ڈسک،4اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایئرٹیل ایکسٹریم فائبر ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سرویس کو جلد ہی ملک کے نئے 25 شہروں میں شروع کیا جائے گا۔ کمپنی نے پچھلے سال اپنے او ایف سی (آپٹیکل فائبر کیبل) پر مبنی براڈ بینڈ سروس ایئرٹیل ایکسٹریم فائبر کو لانچ کیا تھا۔ ایئرٹیل کی یہ سروس جیو فائبر کے لانچ ہونے کے ساتھ ہی شروع کی گئی تھی۔ کمپنی نے اپنے ایئرٹیل براڈ بینڈ کے تحت آنے والے سبھی براڈ بینڈ سرویس کو ایئرٹیل ایکسٹریم فائبر میں شفٹ کرلیا ہے۔ کمپنی نے پہلے ملک کے بڑے شہروں میں آپٹیکل فائبر ایف ٹی ٹی ایچ (فائبر ٹو دی ہوم) براڈ بینڈ سرویس کو شروع کیا۔ اب کمپنی اسے ملک کے چھوٹے ٹیر ۔2 اور ٹیر 3 شہروں میں بڑھا رہی ہے۔

ایئرٹیل ایکسٹریم فائبر سرویس کو ان 25 شہروں میں فیز وائس لانچ کیا جائے گا۔ کمپنی ان شہروں میں مئی 2020 تک یہ سرویس شروع کرسکتی ہے۔ ایئرٹیل اترپردیش ، راجستھان ، ہماچل پردیش جیسی ریاستوں کے کچھ شہروں میں اسے شروع کرنے والی ہے۔

ایئرٹیل ان چھوٹے شہروں کے لیے فی الحال بیسک 599 روپے والا براڈ بینڈ پلان لانچ کرسکتا ہے۔ اس میں یوزرس کو 16 ایم بی پی ایس کی اسپیڈ سے 100 جی بی ڈیٹا آفر کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی یوزرس کو کالنگ کے لیے لامحدود آفر کیا جاتا ہے۔

Tags:

You Might also Like