Type to search

بزنس

لاکھوں موبائل صارفین کو بڑی راحت ، ایئرٹیل اور ووڈافون نے 3 مئی تک بڑھائی ویلیڈیٹی

airtel-vodafone

بزنس ڈسک،17اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایئر ٹیل اور ووڈا فون ۔ آئیڈیا یوزرس کو بڑی راحت ملی ہے۔ ان دونوں کمپنیوں نے اپنے پری پیڈ پلانس کی ویلیڈیٹی کو بڑھا کر 3 مئی تک کردیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنا فون ریچارج نہ کرا پانے والے یوزرس کو اسکا سب سے ذیادہ فائدہ ملے گا۔ دونوں ہی کمپنیاں بنا کسی ایکسٹرا کاسٹ کے اپنے یوزرس کو ایکسٹینڈیڈ ویلیڈیٹی آفر کررہے ہیں۔

ووڈا فون نے کہا کہ وہ اپنے 9 کروڑ لو۔انکم والے ان یوزرس کو ایکسٹینڈیڈ ویلیڈیٹی دے رہا ہے جو فیچر فون استعمال کرتے ہیں۔ وہیں ایئرٹیل کا کہنا ہے کہ کمپنی نے کم لاگت والے یوزرس کے لیے 3 مئی تک پری پیڈ پلانس کی ویلیڈیٹی کو بڑھا دیا ہے۔ پچھلی بار جب حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ تو ان کمپنیوں نے بھی یوزرس کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے پری پیڈ پلانس کی ویلیڈیٹی کو 17 اپریل تک کے لیے بڑھایا تھا۔

ایئر ٹیل نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکے تقریبا 3 کروڑ یوزرس اپنا پری پیڈ نمبر ریچارج نہیں کرا پارہے ہیں۔ایسے میں یوزرس کو اپنے قریبی لوگوں سے رابطہ کرنے میں پریشانی نہ ہو اسکے لیے کمپنی پری پیڈ پلانس کی ویلیڈیٹی کو 3 مئی 2020 تک بڑھا رہی ہے۔ اسکا مطلب ہوا کہ یوزرس کے موبائل پر 3 مئی تک بنا ریچارج کرائے بھی ان کمنگ کالس آتی رہیں گی۔

لاک ڈاؤن کے دوران اپنے 9 کروڑ یوزرس کو بری راحت دیتے ہوئے ووڈا فون نے بھی پری پیڈ پلانس کی ویلیڈیٹی کو بڑھا کر 3 مئی 2020 کردیا ہے۔

Tags:

You Might also Like