Type to search

بزنس

ایئرٹیل – نوکیا میں 7636 کروڑ روپے کی ڈیل، مضبوط کیا جائے گا نیٹ ورک

airtel nokia deal

بزنس ڈسک،28 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جب سے ریلائنس جیو نے ٹیلی کام مارکیٹ میں انٹری لی ہے۔ تب سے باقی سبھی ٹیلی کام کمپنیوں کو زبردست ٹکر مل رہی ہے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ انکا کافی نقصان بھی ہوا ہے۔ ریلائنس جیو کو مضبوطی سے ٹکر صرف ایئرٹیل ہی دے رہا ہے۔

ذیادہ تر لوگ ایئرٹیل کے اچھے نیٹ ورک کی وجہ سے اسے استعمال کرتے ہیں۔ اسی درمیان ایئرٹیل نے اپنی 4جی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور 5جی نیٹ ورک کی صلاحیت بڑھانے کے لیے نوکیا کے ساتھ ڈیل کرلی ہے۔ یعنی اب ایئرٹیل کا نیٹ ورک پہلے سے بھی بہتر ہوجائے گا۔ جو اسکے گراہکوں کو خوش کرنے والی خبر ہے۔

ایئرٹیل اور نوکیا کے درمیان یہ ڈیل 100 کروڑ ڈالر یعنی قریب 7636 کروڑ روپے میں ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ آنے والے وقت میں 5جی کنیکٹیویٹی کے لیے نوکیا 2022 کے آخر تک قریب 3 لاکھ ریڈیو یونٹس لگائے گا۔ نوکیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ہندوستان کی تیسری سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی بھارتی ایئرٹیل کے ساتھ ہوئی ڈیل کے تحت ایکوپمنٹ اور خدمات دیے گا۔ بتادیں کہ ایئرٹیل کے نیٹ ورک میں نوکیا سب سے بڑی 4جی ونڈر ہے۔

نوکیا کے سی ای او راجیو سوری کہتے ہیں کہ یہ ڈیل دنیا کے سب سے بڑے ٹیلی کام مارکیٹ کے مستقبل کے لیے اہم سمجھوتہ ہے۔ یہ ہندوستان میں نوکیا کی حالت کو مضبوط کرے گا۔ ساتھ مل کر بہتر 5جی کنیکٹیویٹی کے لیے کام کریں گے۔

Tags:

You Might also Like