Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم آئی لو یو میں نظر آئیں گی راکل پریت سنگھ

فلم آئی لو یو

ممبئی، 8 جون (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ راکل پریت سنگھ نے دے دے پیار دے اور مرجاواں جیسی فلموں سے لوگوں کا دل جیت چکی ہے- وہ جلد ہی فلم آئی لو یو میں نظر آئیں گی-

 

 

 

بالی ووڈ اداکارہ راکل پریت سنگھ اور پاویل گلاٹی کی آنے والی رومانوی تھرلر فلم ‘آئی لو یو’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم جیو سنیما پر ریلیز ہوگی۔ جس میں راکول اور پاویل کے علاوہ فلم میں اکشے اوبرائے اور کرن کمار بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

 

 

بالی ووڈ اداکارہ راکل پریت سنگھ اور پاویل گلاٹی کی آنے والی رومانوی تھرلر فلم ‘آئی لو یو’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

 

اب خبر آرہی ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ راکل پریت سنگھ آنے والی رومانٹک فلم آئی لو یو میں پاویل گلاٹی کے ساتھ نظر آئیں گی-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet)

 

سال 2009 میں کنڑ فلم گیلی سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ راکل پریت سنگھ نے کہا، اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے فلم آئی لو یو ان سے متخلف ہے- کہانی ڈرامہ، سسپنس اور تھریلر کا امتزاج ہے- اس میں محبت ، انتقام اور دھوکے کو دیکھایا گیا ہے-

 

 

 

نکھل نے ایک شاندار فلم بنائی ہے- اس کی کہانی کافی شارپ ہے- تمام اداکاراؤں نے کافی عمدہ کام کیا ہے- میں اس پر شائقین کے ردعمل کی منتظر ہوں- فلم میں اکشے اوبرائے اور کرن کمار بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے-

 

ٹریلر میں راکل پریت ڈائیلاگ بولتی ہیں، ‘پرانے اسکول لو میں، الگ ہی سحر ہوتی ہے مجھے ایسا لگتا تھا کہ میرے خوابوں کا راجکمار بادلوں کو چیر کر مجھے ڈھونڈتا ہوا آئے گا اور جب ہم ملیں گے تو سب کچھ پرفیکٹ ہوگا-

 

 

 

ٹریلر میں راکل پریت کو روتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے- اداکارہ کے منہ پر کپڑا باندھ کر انہیں قید کیے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے-

 

سال 2013 میں آئی تیلگو فلم کیراتم سے تیلگو فلموں میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ راکل پریت سنگھ اپنی بولڈ فوٹو اور میڈیا پر فینس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ ان تصویروں پر کئی بار کچھ لوگ انہیں ٹرول بھی کرتے ہیں۔

 

راکل پریت سنگھ کی پیدائش 10 اکتوبر 1990 کو نئی دہلی کے ایک پنجابی گھرانے میں ہوئی۔ انکی اسکولی تعلیم آرمی پبلک اسکول ڈھولہ کون، اور دہلی یونیورسٹی کے کالج جیسس اینڈ میری کالج سے ہوئی۔

 

 

 

سال 2014 میں تھادیارا تھاکا سے تامل فلم میں ڈیبیو کیا، اور بالی ووڈ میں سال 2014 میں آئی یاریاں فلم سے ڈیبیو کیا تھا۔

 

راکل پریت کو انڈسٹری کی ان چنندہ اداکاراؤں میں شمار کیا جاتاہے جو اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ بولڈنیس کے لیے بھی جانی جاتی ہے۔

 

آئی لو یو ستیہ پربھاکر کی کہانی ہے جسے راکل پریت نے نبھایا ہے، جو ممبئی میں ایک کام کرنے والی آزاد خاتون ہے- جسکی زندگی میں ایک بڑا بدلاؤ آتا ہے-

 

فلم کے ٹریلر کو راکل پریت سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے- انہوں نے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، اگر آپ پیار کی تلاش کررہے ہیں تو قریب سے دیکھیں-

 

فلم کا ٹریلر زی اسٹوڈیو کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے- بتادیں کہ فلم آئی لو یو 16 جون کو جیو سینما پر ریلیز ہوگی-

Tags:

You Might also Like