Type to search

ٹی وی اور فلم

ارشد نے لاک ڈاؤن کے دوران چھ کلو گرام وزن گھٹایا

فلمی ڈسک،19مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) 52 سال کے بالی ووڈ ایکٹر ارشد وراثی ان دنوں اپنے وزن کو لیکر بحث میں ہے، لاک ڈاؤن میں جہاں اسٹارس لگاتار خود کو فٹ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، وہیں ارشد وارثی نے تو خود کو ٹرانسفارم ہی کرلیا ہے- اس نئے لک سے ارشد ان دنوں سوشل میڈیا پر بھی خوب سرخیاں بٹور رہے ہیں-

بالی وڈ میں اپنی مزاحیہ اداکارہ کے لئے مشہور ارشد وارثی نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنا چھ کلو وزن کم کیا ہے۔ ارشد نے ٹویٹر پر وزن کم کرنے اور ڈائٹ پلان کے بارے میں بتایا۔ ارشد نے لکھا ’’ اک ماہ بہت سخت ڈائٹ پر تھا۔
زیرو کاربس ، وقفے وقفے سے کارڈیو اورویٹ ٹریننگ ، 30 دنوں میں چھ کلوگرام وزن کم، چار مزیدکم کرنے کا منصوبہ۔

میں نے کاربس لیا اور ہے بھگوان یہ دنیا کی اعلی ترین چیز ہے۔ اب مجھے فٹ رہنے کے لئےدیگر ذریعہ تلاش کرنا ہے‘‘۔

 

View this post on Instagram

 

Before & After #FoodComa 📸 @aahutee

A post shared by Arshad Warsi (@arshad_warsi) on

ارشد وارثی نے حال ہی میں ٹیوٹر پر اپنا وزن کم کرنے کے بارے میں معلومات دی تھی، بالی ووڈ ایکٹر نے بتایا تھا کہ کیسے انہوں نے ایک مہینے میں 6 کلو کے قریب اپنا وزن کم کیا ہے-

ارشد کے ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے روینہ ٹنڈن نے بھی بتایا کہ انہوں نے اسی اصول پر عمل کیا ، لیکن وہ ناکام رہیں۔ روینہ نے لکھا ’’کیسے میں نے بھی ایسی ہی کوشش کی۔ وزن کا کانٹا ڈیڑھ کلو کے بعد نیچے ہی نہیں گیا‘‘۔

روینہ کو اپنی فٹنس روٹین بتاتے ہوئے ارشد نے ’’ ایک خاص قسم کی کارڈیو ورزش ، درمیان میں وقفے وقفے سے ٹریڈمل پر کیٹو اور اس پر میں کوئی دوڑ نہیں لگاتا ہوں۔ یہ میری ایجاد ہے ، آپ کو ایک ویڈیو بھیجتا ہوں، کوشش کریں ، آپ کو یہ پسند آئے گا‘‘۔

Tags:

You Might also Like