Type to search

بزنس

جیو نے لانچ کیا نیا جیو ساون پرو سبسکرپشن پلان

جیو ساون پرو

269• روپے سے لے کر 789 روپے تک کے 5 نئے پلان لانچ
• ان لمیٹڈ جیو ٹیونس، ان لمیٹڈ ڈاؤن لوڈز اور ہائی کوالٹی آڈیو
• پلانز کے ساتھ 1.5 سے 2  جی بی فی دن ڈیٹا دستیاب ہوگا
• نئے اور پرانے دونوں گاہک جیو ساون پرو کو سبسکرائب کر سکیں گے


نئی دہلی، 9 جون 2023 (پریس نوٹ) ریلائنس جیونے موسیقی سے محبت کرنے والوں کے لیے جیو ساون پرو سبسکرپشن کے ساتھ بنڈل پری پیڈ پلان لانچ کیے ہیں۔ جیو کے نئے منصوبے موبائل کنیکٹیویٹی کے ساتھ ساتھ صارفین کی میوزک سبسکرپشن کی ضروریات کو پورا کریں گے۔

 

 

 جیو ساون پرو کی رکنیت کے ساتھ، صارف کو ان لمیٹڈ جیو ٹیونس، ان لمیٹڈ د ڈاؤن لوڈز اور اعلیٰ معیار کی آڈیو ملے گی اور وہ بھی بغیر کسی اشتہار کے۔ بتا دیں کہ جیو ساون کی سبسکرپشن 99 روپے ماہانہ میں دستیاب ہے۔

یہ نئے ’ جیو ساون پرو‘  سبسکرپشن پلان 269 روپے سے شروع ہوتے ہیں جن کی میعاد 28 دن سے 84 دن تک ہوتی ہے۔ یومیہ 1.5 جی بی ڈیٹا اور 28 دن کی میعاد والا پلان 269 روپے میں دستیاب ہوگا،

جبکہ 56 دن کی میعاد کے ساتھ وہی پلان صارف کو 529 روپے کا ہوگا۔ اگر صارف اسی پلان میں 84 دن کی میعاد چاہتا ہے تو اسے 739 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

 

2جی بی  ڈیٹا کے ساتھ  جیو ساون پرؤ سبسکرپشن پلان 56 اور 84 دنوں کی میعاد کے ساتھ آتا ہے۔ کسٹمر کو 56 دن کی میعاد کے ساتھ 589 روپے اور 84 دن والے پلان کے لیے 789 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

نئے اور پرانے دونوں پری پیڈ صارفین ’جیو ساون پرو‘ سبسکرپشن پلان کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایک فعال ریچارج پلان والے صارفین  جیو۔ ساون پر سوئچ کر سکیں گے۔

 

پلان ریچارج کے بعد، صارفین کو جیو ساون ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے سائن ان کرنا ہوگا۔ صارفین ایپ کی ترتیبات میں اپنی پسندیدہ موسیقی کی زبان آسانی سے سیٹ کر سکتے ہیں اور اپنی سبسکرپشن کی تفصیلات تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

 

 

  جیو ساون سبسکرپشن کو چالو کرنے اور استعمال کرنے کا طریقہ
.1مائی  جیو، Jio.com، ٹی پی اے یا جیو سٹور سے جیو۔ ساون  بنڈل پلان ریچارج کریں۔

.2 جیو ساون ایپ کو اسی جیو موبائل نمبر سے ڈاون  لوڈ اور سائن   اِن  کریں جس پر جیو ساون پرو بنڈلڈ ریچارج  کیا گیاہے۔

.3 جیو ساون پرو‘  کا لطف  لیں  کیونکہ سبسکریپشن اپنے آپ  ایکٹیو ہوجاتا ہے۔

Tags:

You Might also Like