Type to search

ٹی وی اور فلم

ارشد وارثی کے بیٹے زیکی وارثی ہے بہت ہی ڈیشنگ اور اسمارٹ

زیکی وارثی ارشد وارثی

فلمی ڈسک، 1 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ارشد وارثی بالی ووڈ کے ایک ایسے اداکار ہے، جنہوں نے کئی فلموں میں اپنی شاندار ایکٹینگ سے اپنے اداکاری کا لوہا منوایا ہے-

ارشد وارثی کو سب سے مقبولیت فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں سرکٹ کا کردار نبھا کر ملی تھی- اس کردار نے انہیں راتوں رات مشہور کردیا تھا- حالانکہ اداکار پہلے سے ہی مشہور تھے،  لیکن اس کردار کو کرنے کے بعد انکی زندگی نے مانو یو-ٹرن لے لیا ہو- حال ہی میں اداکار کو اکشے کمار کی فلم بچن پانڈے میں دیکھا گیا تھا-

 ارشد وارثی کی پیدائش 19 اپریل 1961 کو ممبئی کے ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئی۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں بہت ساری عمدہ فلمیں کیں۔

بتادیں کہ ارشد وارثی نے ماریا گوروٹی سے 14 فروری 1999  کو شادی کی، انکی ملاقات سال 1991 میں ہوئی تھی- انہوں نے سال 2016 میں ممبئی میراتھن مکمل کیا تھا- انکا ایک بیٹا بیٹا زیکی وارثی اور بیٹی زینی وارثی ہے-

ماریا گوروٹی کی پیدائش 26 جنوری 1972 کو عیسائی گھرانے میں ہوئی- انکا آبائی مقام گوا ہے- ماریا گوروٹی ایم ٹی وی وی جے ہے- انہوں نے کئی ٹی وی شوز کی میزبانی کرچکی ہے-

 جی ہاں، ارشد وارثی کے بیٹے کو بہت ہی کم لوگوں نے دیکھا ہوگا، آپ کو بتادیں کہ زیکی وارثی دیکھنے میں بالکل اپنے والد پر گئے ہیں-

حالانکہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ ایکٹیو تو نہیں رہتے، لیکن ارشد کی بیٹر ہاف ماریا گوروٹی کے انسٹا ہینڈل پر انکے بیٹے کی فوٹو دیکھنے کو مل گئی ہے-

اس فوٹو کو دیکھنے کے بعد فینس کو یقین نہیں ہورہا ہے کہ ارشد وارثی کے بیٹے اتنے بڑے اور ڈیشنگ ہے-

وائرل ہورہی فوٹو میں زیکی کو اپنی بہن کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے اور دونوں کے ایک ایک پیر رسی سے بندھے ہوئے ہیں-

فوٹو کو دیکھ کر لگ رہا ہے مانو دونوں کوئی گیم کھیل رہے ہوں-

ارشد وارثی کے بیٹے زیکی وارثی کی فوٹو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا یوزرس نے اس پر اپنے اپنے ردعمل دینے شروع کردیئے ہیں-

ایک نے لکھا ہے، ہمیں تو پتہ ہی نہیں تھا کہ ارشد سر کا بیٹا بھی ہے- غور طلب ہے کہ 14 فروری 1999 کو ارشد نے ماریا گوروٹی سے شادی کی تھی-

Tags:

You Might also Like